
لداخ, 27 مارچ (ہ س)۔
چیف جسٹس آف انڈیا جسٹس سوریہ کانت کا جمعہ کے روز لداخ پہنچنے پر شاندار روایتی استقبال کیا گیا، جس میں مختلف قبائلی برادریوں کے نمائندوں نے حصہ لیا۔سرکاری حکام کے مطابق، آمد پر چیف جسٹس کو خطے کی قبائلی تنوع کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔
اپنے دورے کے دوران جسٹس سوریہ کانت لیہہ کے میلونگ تھانگ میں نئے عدالتی کمپلیکس کا افتتاح کریں گے اور سندھو سنسکرتی کیندر میں ایک لیگل کیمپ میں شرکت کریں گے۔دورے کے اگلے مرحلے میں وہ کرگل جائیں گے، جہاں کرگل کورٹ کمپلیکس کا افتتاح بھی ان کے پروگرام میں شامل ہے۔ حکام کے مطابق وہ لداخ کے دیہی علاقوں کا بھی دورہ کریں گے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر