شروعاتی کاروبار میں شیئر بازار پر دباو، سینسیکس اور نفٹی میں بڑی گراوٹ
شروعاتی کاروبار میں شیئر بازار پر دباو، سینسیکس اور نفٹی میں بڑی گراوٹ نئی دہلی، 27 مارچ (ہ س)۔ گھریلو شیئر بازار میں آج ابھی تک گراوٹ کا رخ ہے۔ کاروبار کی شروعات بھی کمزوری کے ساتھ ہوئی۔ بازار کھلنے کے بعد فروخت کا دباو بن گیا۔ اس کی وجہ سے سینسی
شیئر بازار کی علامتی تصویر


شروعاتی کاروبار میں شیئر بازار پر دباو، سینسیکس اور نفٹی میں بڑی گراوٹ

نئی دہلی، 27 مارچ (ہ س)۔ گھریلو شیئر بازار میں آج ابھی تک گراوٹ کا رخ ہے۔ کاروبار کی شروعات بھی کمزوری کے ساتھ ہوئی۔ بازار کھلنے کے بعد فروخت کا دباو بن گیا۔ اس کی وجہ سے سینسیکس اور نفٹی دونوں انڈیکس کی چال میں گراوٹ آگئی۔ حالانکہ خریداروں نے درمیان درمیان میں خریداری کا زور بنانے کی کوشش بھی کی۔ اس کی وجہ سے انڈیکس کی چال میں اتار چڑھاو ہوتا ہوا نظر آیا۔ پہلے ایک گھنٹے کا کاروبار ہونے کے بعد سینسیکس 1.41 فیصد اور نفٹی 1.39 فیصد کی کمزوری کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔

شروعاتی ایک گھنٹے کا کاروبار ہونے کے بعد شیئر بازار کے سرکردہ شیئروں میں سے ٹیک مہندرا، پاور گرڈ کارپوریشن، ٹی سی ایس اور بھارت الیکٹرانکس کے شیئر 1.66 فیصد سے لے کر 0.27 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔ دوسری جانب، شری رام فائنانس، الٹرا ٹیک سیمنٹ، بجاج فائنانس، گراسم انڈسٹریز اور اڈانی انٹرپرائزز کے شیئر 5.80 فیصد سے لے کر 3.78 فیصد تک کی گراوٹ کے ساتھ کاروبار کرتے ہوئے نظر آرہے تھے۔

ابھی تک کے کاروبار میں شیئر بازار میں 3,010 شیئروں میں ایکٹیو ٹریڈنگ ہو رہی تھی۔ ان میں سے 697 شیئر منافع کما کر سبز نشان میں کاروبار کر رہے تھے، جبکہ 2,313 شیئر نقصان اٹھا کر سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئروں میں سے چار شیئر خریداری کی حمایت سے سبز نشان میں برقرار تھے۔ دوسری جانب 26 شیئر فروخت کے دباو میں سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ جبکہ نفٹی میں شامل 50 شیئروں میں سے چار شیئر سبز نشان میں اور 46 شیئر سرخ نشان میں کاروبار کرتے نظر آرہے تھے۔

بی ایس ای کا سینسیکس آج 389.66 پوائنٹس کی کمزوری کے ساتھ 74,883.79 پوائنٹس کی سطح پر کھلا۔ کاروبار کی شروعات ہونے کے بعد خریداری کی حمایت ملنے پر یہ انڈیکس معمولی اضافے کے ساتھ 74,904.91 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ اس کے بعد بازار میں فروخت کا دباو بن گیا، جس کی وجہ سے اس انڈیکس کی کمزوری لگاتار بڑھتی چلی گئی۔ مسلسل ہو رہی فروخت کے سبب سینسیکس تقریباً 1,100 پوائنٹس گر کر 74,189.04 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ بازار میں مسلسل جاری خرید و فروخت کے درمیان پہلے ایک گھنٹے کا کاروبار ہونے کے بعد صبح 10.15 بجے سینسیکس 1,059.53 پوائنٹس ٹوٹ کر 74,213.92 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔

سینسیکس کی طرح ہی این ایس ای کے نفٹی نے آج 132.90 پوائنٹس گر کر 23,173.55 پوائنٹس کی سطح سے کاروبار کی شروعات کی۔ بازار کھلنے کے بعد خریداری کی حمایت ملنے سے یہ انڈیکس معمولی بحالی کر کے 23,186.10 پوائنٹس کی سطح تک پہنچا۔ اس کے بعد فروخت کا دباو بننے کی وجہ سے نفٹی کی کمزوری بڑھتی چلی گئی۔ حالانکہ خریدار درمیان درمیان میں خریداری کا زور بنانے کی کوشش بھی کرتے رہے، لیکن فروخت کا دباو اتنا زیادہ تھا کہ اس انڈیکس کی چال پر زیادہ اثر نہیں پڑا۔ بازار میں مسلسل جاری خرید و فروخت کے درمیان شروعاتی ایک گھنٹے کا کاروبار ہونے کے بعد صبح 10.15 بجے نفٹی 324.55 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 22,981.90 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔

ہندوستھان سماچار

--------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande