گوالیار میں سڑک حادثہ، پانچ افراد ہلاک، چار زخمی
گوالیار میں سڑک حادثہ، پانچ افراد ہلاک، چار زخمی گوالیار، 27 مارچ (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے گوالیار میں آج علی الصبح تھاٹی پور علاقے میں واقع پرشورام چوراہے پر جین مندر کے پاس ایک تیز رفتار اسکارپیو کی آٹو رکشہ سے ٹکر ہو گئی۔ اس حادثہ میں پانچ افراد
یہ حادثہ تھاٹی پور علاقے میں واقع پرشورام چوراہے پر جین مندر کے پاس پیش آیا۔


گوالیار میں سڑک حادثہ، پانچ افراد ہلاک، چار زخمی

گوالیار، 27 مارچ (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے گوالیار میں آج علی الصبح تھاٹی پور علاقے میں واقع پرشورام چوراہے پر جین مندر کے پاس ایک تیز رفتار اسکارپیو کی آٹو رکشہ سے ٹکر ہو گئی۔ اس حادثہ میں پانچ افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ چار افراد شدید زخمی ہو گئے۔ حادثے میں جان گنوانے والوں میں ایک ہی خاندان کے کئی ارکان شامل ہیں۔ زخمیوں میں دو بچے بھی شامل ہیں، جن کا گوالیار کے اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔

یہ حادثہ علی الصبح تقریباً 3.00 بجے ہوا۔ آٹو سوار لوگ شیتلا ماتا مندر سے درشن کر کے لوٹ رہے تھے۔ آٹو میں کل نو افراد سوار تھے۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ آٹو بے قابو ہو کر سڑک کنارے نیم کے پیڑ سے جا ٹکرایا اور پوری طرح تباہ ہو گیا۔ مسافروں کو سنبھلنے تک کا موقع نہیں ملا۔ مقامی لوگوں نے فوراً پولیس اور ایمبولینس کو اطلاع دی۔ موقع پر پہنچی ٹیم نے زخمیوں کو اسپتال پہنچایا، جہاں پانچ افراد کو مردہ قرار دے دیا گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق، اسکارپیو ڈرائیور نے پہلے بس اسٹینڈ کے پاس ایک ای رکشہ کو ٹکر ماری۔ اس کے بعد پولیس اس کا پیچھا کر رہی تھی۔ بچنے کی کوشش میں ڈرائیور تیز رفتاری سے گاڑی بھگاتا ہوا آیا اور راستے میں آٹو کو ٹکر مار دی۔ زخمیوں کے مطابق، اسکارپیو ڈرائیور نشے میں تھا اور لاپرواہی سے گاڑی چلا رہا تھا۔ اسکارپیو میں وہ اکیلا تھا۔ پولیس نے ملزم ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔

مہلوکین مین اندرجیت عرف پپو شاکیہ (55)، لیلا (52) زوجہ اندرجیت، شبھم عرف لالی (30)، شگون زوجہ شبھم، پریتی کشیپ (60) ساکن میرٹھ (شبھم کی خوش دامن) وہیں زخمیوں میں پریتی (20)، پریانش (5)، پسر شبھم، آرو (6)، پسر شبھم، ایک اور نامعلوم شخص شامل ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande