بہار کے سپول میں گٹکا ادھار نہ دینے پر فائرنگ
سپول،27مارچ(ہ س)۔ضلع کے پپرا تھانہ علاقہ میں گٹکا ادھار نہیں دینے کو لیکر ہوئے معمولی تنازعہ فائرنگ تک پہنچ گئی۔یہ واقعہ نرملی پنچایت کے مہتا ٹولہ وارڈ نمبر 7 میں پیش آیا۔ متاثرہ خاتون دکاندار پرمیلا دیوی نے بتایا کہ شام 7:30 بجے کے قریب موٹرسائی
بہار کے سپول میں گٹکا ادھار نہ دینے پر فائرنگ


سپول،27مارچ(ہ س)۔ضلع کے پپرا تھانہ علاقہ میں گٹکا ادھار نہیں دینے کو لیکر ہوئے معمولی تنازعہ فائرنگ تک پہنچ گئی۔یہ واقعہ نرملی پنچایت کے مہتا ٹولہ وارڈ نمبر 7 میں پیش آیا۔

متاثرہ خاتون دکاندار پرمیلا دیوی نے بتایا کہ شام 7:30 بجے کے قریب موٹرسائیکل سوار تین نوجوان اس کے جنرل اسٹور پر پہنچے۔ انہوں نے ادھار پرراج نواس گٹکا مانگا، لیکن خاتون نے ادھار دینے سے منع کر دی اور پاس کی دوسری دکان سے لینے کی بات کہی۔

اس کے بعد تینوں لڑکوں نے خاتون کو دھمکی دی، ’’تمہارے اوپر گولی چلے گی ‘‘ اور وہاں سے چلے گئے۔ تقریباً آدھے گھنٹے بعد تینوں نوجوان واپس آئے اور دکان کے قریب ایک راؤنڈ فائرنگ کی۔ خاتون دکان بند کر کے اپنے آنگن میں چلی گئی تھی، جس سے کوئی بڑا حادثہ نہیں ہوا۔

اس کے بعد رات 8 بجے کے قریب بدمعاشوں نے خاتون کے گھر کے سامنے سڑک پر دوبارہ فائرنگ کر دی جس سے علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہو گیا۔ فائرنگ کی آواز سن کر لوگ جائے وقوعہ پر جمع ہو گئے۔ رات تقریباً 10:30 بجےدو نوجوان ایک بار پھر ایک بائک پر وہاں سے گزرتے ہوئے دیکھے گئے، جنہیں گاؤں والوں نے پہچان لیا۔ گاؤں والوں نے انہیں پکڑنے کی کوشش کی لیکن وہ فرار ہوگئے۔

متاثرہ کے بیٹے سونو کمار نے پپرا تھانہ میں درخواست دے کر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ گاؤں والوں کے مطابق دو ملزمین کی شناخت کر لی گئی ہے جب کہ تیسرے کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ تینوں ملزم نابالغ ہیں۔

اس سلسلے میں پپرا تھانہ انچارج راجیش کمار جھا نے کہا کہ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ باہمی تنازعہ کا معاملہ ہے۔ فائرنگ کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ درخواست موصول ہوگئی ہے اور تحقیقات کی جارہی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande