
نئی دہلی، 27 مارچ (ہ س)۔ مغربی ایشیا میں جنگ کے رکنے یا جاری رہنے کے بارے میں غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے آج عالمی بازاروں سے ملے -جلے رجحانات نظر آ رہے ہیں۔ امریکی بازار گزشتہ سیشن کے دوران بڑی گراوٹ کے ساتھ بند ہوئے۔ تاہم، ڈاو¿ جونز فیوچرز آج مضبوطی کے ساتھ تجارت کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ یورپی بازاروں میں بھی گزشتہ سیشن کے دوران مسلسل فروخت ہوتی رہی۔ دریں اثنا، ایشیائی بازار وں میں آج ملا- جلا کاروبار ہورہا ہے۔
ایران کے ذریعہ سے امریکہ کی جانب سے دی گئی جنگ بندی کی شرائط کو یکسر مسترد کرنے اور ایران کے پاور انفراسٹرکچر پر حملہ نہیں کرنے کی امریکہ کی جانب سے پانچ دن کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے قریب آنے کی وجہ سے گزشتہ سیشن کے دوران امریکی مارکیٹ میں خوف کی فضا رہی ۔ اس کی وجہ سے وال اسٹریٹ کے انڈیکس گزشتہ سیشن کے دوران گراوٹ کے ساتھ بند ہوئے۔ تاہم، دن کی تجارت کے اختتام کے بعد، امریکہ کے ذریعہ ایران کے پاور انفراسٹرکچر پر حملہ نہیں کرنے کی ڈیڈ لائن میں مزید پانچ دن کی توسیع کئے جانے کے اعلان کا ڈاو¿ جونز فیوچرز نے آج مضبوطی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خیرمقدم کیا ۔
گزشتہ سیشن کے کاروبار میں خوف کی فضا کے باعث ایس اینڈ پی 500 انڈیکس 114.74 پوائنٹس یعنی 1.74 فیصد کی کمی کے ساتھ 6,477.16 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ اسی طرح نیس ڈیک نے گزشتہ سیشن کی ٹریڈنگ 521.74 پوائنٹس یعنی 2.38 فیصد کی کمی کے ساتھ 21,408.08 پوائنٹس کی سطح پر ختم کی ۔ جبکہ آج مارکیٹ کے موڈ میں بہتری کی وجہ سے ڈاو¿ جونز فیوچرز فی الحال 217.96 پوائنٹس یعنی 0.47 فیصد کے اضافے کے ساتھ 46,178.07 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرتے ہوئے نظر آ رہا ہے۔
یورپی منڈیاں بھی گزشتہ سیشن کے دوران مسلسل دباو¿ میں رہیں۔ ایف ٹی ایس ای انڈیکس 134.67 پوائنٹس یعنی 1.35 فیصد کمی کے ساتھ 9,972.17 پوائنٹسکی سطح پر بند ہوا۔ اسی طرح، سی اے سی انڈیکس 0.99 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ گزشتہ سیشن کا اختتام 7,769.31 پوائنٹس پر کیا۔ اس کے علاوہ ڈی اے ایکس انڈیکس 344.11 پوائنٹس یعنی 1.52 فیصد گر کر 22,612.97 پوائنٹس کی سطحپر بند ہوا۔
ایشیائی مارکیٹ میں آج ملا جلا کاروبار دیکھا گیا۔ نو ایشیائی بازاروں میں سے پانچ انڈیکس کمی کے ساتھ سرخ نشان میں کاروبار کر رہے ہیں، جبکہ چار انڈیکس مضبوطی کے ساتھ سبز نشان میں ہیں۔ ہینگ سینگ انڈیکس 148.57 پوائنٹس یعنی 0.59 فیصد اضافے کے ساتھ 25,005 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسی طرح سیٹ کمپوزٹ انڈیکس میں 0.50 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور یہ 1,450.24 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اس کے علاوہ شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.26 فیصد اضافے کے ساتھ 3,899.12 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے اور اسٹریٹس ٹائمز انڈیکس 0.22 فیصد اضافے کے ساتھ 4,898.62 پوائنٹس پر کاروبار کر رہا ہے۔
دوسری طرف، گفٹ نفٹی 251 پوائنٹس یعنی 1.09 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 23,027 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح نکیئی انڈیکس 211.65 پوائنٹس یعنی 0.39 فیصد گر کر 53,392 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ کوسپی انڈیکس میں آج بڑی کمی دیکھی جا رہی ہے۔ فی الحال یہ انڈیکس 102.95 پوائنٹس یعنی 1.92 فیصد گر کر 5,357.51 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اسی طرح تائیوان ویٹڈ انڈیکس 409.08 پوائنٹس یعنی 1.24 فیصد گر کر 32,928.54 پوائنٹس کی سطح پر اور جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس 0.80 فیصد کی کمی کے ساتھ 7,107.56 پوائنٹس کی سطح پرکاروبار کر رہے ہیں۔
ہندوستھا ن سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد