ہائی کورٹ نے فلم اداکار موہن لال کے ذاتی حقوق کے تحفظ کا حکم دیا ۔
نئی دہلی، 27 مارچ (ہ س) دہلی ہائی کورٹ نے ملیالم فلم اداکار موہن لال کے ذاتی حقوق کے تحفظ کا حکم دیا ہے۔ جسٹس جیوتی سنگھ کی سربراہی والی بنچ نے یہ حکم جاری کیا۔ عدالت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو ہدایت دی کہ وہ ان لوگوں کی تفصیلی فہرست فراہم کرے جنہ
کورٹ


نئی دہلی، 27 مارچ (ہ س) دہلی ہائی کورٹ نے ملیالم فلم اداکار موہن لال کے ذاتی حقوق کے تحفظ کا حکم دیا ہے۔ جسٹس جیوتی سنگھ کی سربراہی والی بنچ نے یہ حکم جاری کیا۔

عدالت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو ہدایت دی کہ وہ ان لوگوں کی تفصیلی فہرست فراہم کرے جنہوں نے بغیر اجازت کے موہن لال کی شخصیت سے متعلق مواد اپ لوڈ کیا ہے۔ سماعت کے دوران، عدالت نے ای کامرس پلیٹ فارم سے سوال کیا، جسے مدعا علیہ بنایا گیا تھا، کہ اس نے موہن لال کی تصویر اور نام والی اشیاءکو موہن لال کی رضامندی کے بغیر اپ لوڈ کرنے کی اجازت کیسے دی؟ ای کامرس پلیٹ فارم نے پھر کہا کہ اس نے ان کی رضامندی کے بغیر اپ لوڈ کردہ اشیاءکو ہٹا دیا ہے۔

موہن لال ان بہت سی مشہور شخصیات میں سے ایک ہیں جنہوں نے شخصیت کے حقوق کے تحفظ کے لیے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔

اس سے قبل ہائی کورٹ نے حکم دیا تھا کہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور سابق رکن پارلیمنٹ گوتم گمبھیر، پتنجلی آیوروید کے آچاریہ بال کرشنا، بابا رام دیو، فلم اداکارہ سوناکشی سنہا، فلم اداکارہ کاجول، فلم اداکار وویک اوبرائے، آندھرا پردیش کے سابق نائب وزیر اعلیٰ پون کلیان، کرکٹرگوتم گمبھیر اداکار اجے دیوگن، فلم اداکارہ اور ایم پی جیا بچن، صحافی سدھیر چودھری، آرٹ آف لیونگ فاو¿نڈیشن کے بانی سری سری روی شنکر، تیلگو اداکار ناگارجنا، فلم اداکارہ ایشوریہ رائے، فلم اداکار ابھیشیک بچن اور فلم پروڈیوسر کرن جوہر کی شخصیت سے متعلق کوئی بھی چیزبغیر اجازت استعمال نہ کریں۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande