
10 لاکھ 29 ہزار سے زائد مالیت کا سامان ضبطلاتور ، 27 مارچ (ہ س)۔ لاتور ضلع میں غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف جاری مہم کے تحت مقامی کرائم برانچ نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ممنوعہ گٹکھا کی نقل و حمل کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا اور بڑی مقدار میں تمباکو مصنوعات ضبط کر لی گئیں۔پولیس سپرنٹنڈنٹ امول تامبے کی رہنمائی اور ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ منگیش چوہان کی نگرانی میں پولیس انسپکٹر سدھاکر باوکر کی قیادت میں ٹیم نے شیواجی نگر پولیس اسٹیشن کی حدود میں کھڈگاؤں روڈ کے سائی وہار سے خواجہ نگر روڈ کے درمیان کارروائی انجام دی۔اس دوران ایک سفید رنگ کی فورڈ فیسٹا کار (نمبر ایم ایچ 04 ڈی این 8591) کو روکا گیا، جس میں ممنوعہ گٹکھا فروخت کے لیے لے جایا جا رہا تھا۔ پولیس نے کار سے اسد محمد حنیف شیخ (عمر 30 سال، ساکن خواجہ نگر، لاتور) کو گرفتار کیا۔ملزم کے قبضے سے ومل پان مسالا، وی-1 تمباکو، رجنی گندھا پان مسالا سمیت دیگر گٹکھا اور تمباکو مصنوعات برآمد ہوئیں، جن کی مالیت 2 لاکھ 79 ہزار 120 روپے بتائی گئی ہے، جبکہ استعمال شدہ کار کی مالیت 7 لاکھ 50 ہزار روپے ہے۔ اس طرح کل ضبط شدہ مالیت 10 لاکھ 29 ہزار 120 روپے تک پہنچتی ہے۔پولیس نے ملزم کے خلاف بھارتیہ نیایا سنہتا کی دفعات 123، 273، 274، 275 اور فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈ ایکٹ کی دفعہ 59 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے، جبکہ مزید تحقیقات شیواجی نگر پولیس اسٹیشن کر رہا ہے۔ یہ کارروائی مقامی کرائم برانچ کی ٹیم کے اہلکاروں صاحب راو ہاکے، ارجن راجپوت، ریاض سوداگر اور منوج کھوسے نے انجام دی۔
ہندوستھان سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / جاوید این اے