چنڈی گڑھ ایئر شو میں فضائیہ کے طیاروں کے کرتبوں نے شائقین کو مسحور کردیا۔
چنڈی گڑھ، 27 مارچ (ہ س)۔ مرکز کے زیر انتظام علاقے چنڈی گڑھ میں سکھنا جھیل پر آج دو روزہ ایئر شو شروع ہوا۔ ہندوستانی فضائیہ کی سوریاکرن ٹیم کی طرف سے کئے گئے فضائی مشقوں سے تماشائی بہت پرجوش تھے۔ فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے نہ صرف ترنگا بنایا بلکہ ایک
ایئر


چنڈی گڑھ، 27 مارچ (ہ س)۔ مرکز کے زیر انتظام علاقے چنڈی گڑھ میں سکھنا جھیل پر آج دو روزہ ایئر شو شروع ہوا۔ ہندوستانی فضائیہ کی سوریاکرن ٹیم کی طرف سے کئے گئے فضائی مشقوں سے تماشائی بہت پرجوش تھے۔ فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے نہ صرف ترنگا بنایا بلکہ ایک ہیرا بھی بنایا۔ فضائیہ کی ٹیم میں دو پائلٹ، ونگ کمانڈر تیجیشور سنگھ اور دیواکر شرما شامل تھے، دونوں چنڈی گڑھ سے تھے۔

شہر کی سکھنا جھیل پر صبح سے ہی لوگوں کی بڑی تعداد ایئر شو دیکھنے کے لیے جمع تھی۔ اس شو کے لیے پری بکنگ کے انتظامات کیے گئے تھے۔ اس لیے سکھنا جھیل کو عام لوگوں کے لیے بند کر دیا گیاتھا۔ شو شروع ہونے سے پہلے ہی ہلکی بارش شروع ہو گئی لیکن اس سے نہ تو ایئر شو میں کوئی خلل پڑا اور نہ ہی تماشائیوں کے جوش میں کوئی کمی آئی۔ ایئر شو شروع ہوتے ہی آسمان پر نو طیارے نظر آئے۔ فضائیہ کے بی اے ای ہاک ایم کے-132 طیارے نے کرتب دکھانا شروع کر دیا۔

ایشیا کی مشہور نو طیاروں والی ایروبیٹک ٹیم کے ارکان نے آسمان میں ہیرے اور کیپٹل اے کی شکل دے کر شائقین کو حیران کر دیا۔ طیارے نے آسمان پر ترنگا بنا کر حب الوطنی کا پیغام دیا۔ شو کے دوران پریسجن فارمیشنز، لوپس، رولز اور ڈی این اے کی چالوں کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔

ایئر شو کے دوران ریاست کے چیف سکریٹری راجیش پرساد نے ہندوستانی فضائیہ کی شاندار صلاحیت، نظم و ضبط اور لگن کی تعریف کی۔ انہوں نے اس عظیم الشان تقریب میں شامل تمام محکموں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی تقریبات نوجوانوں کو متاثر کرنے اور حب الوطنی کے جذبے کو تقویت دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

اس موقع پر چنڈی گڑھ کے ڈی سی نشانت کمار، ہریانہ کی مالیاتی کمشنر ریونیو سنیتا مشرا کے ساتھ کئی افسران اور بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔

ایئر شو کے دوران این ڈی آر ایف کے اہلکاروں نے سکھنا جھیل پر کشتیوں سے آسمان میں پرندوں کی نگرانی کی۔ انتظامیہ نے ایئر شو کے لیے سیکیورٹی، ٹریفک اور کراو¿ڈ مینجمنٹ کے لیے وسیع پیمانے پر تیاریاں کی ہیں۔ سکھنا جھیل 28 مارچ کی دوپہر تک عوام کے لیے بند رہے گی اور صرف پاس ہولڈرز کو ہی داخلے کی اجازت ہوگی۔

ایئر شو کل 28 مارچ 2026 کو جاری رہے گا۔ پنجاب کے گورنر اور یو ٹی چندی گڑھ کے ایڈمنسٹریٹر گلاب چند کٹاریہ ایئر شو میں مہمان خصوصی ہوں گے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande