منی پور میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد، آر پی ایف/ پی ایل اے کیڈر سمیت تین گرفتار
منی پور میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد، آر پی ایف/ پی ایل اے کیڈر سمیت تین گرفتار امپھال، 27 مارچ (ہ س)۔ منی پور میں سیکورٹی فورسز نے جمعرات کو مختلف مہموں کے دوران اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد کا ذخیرہ برآمد کیا ہے، وہیں ایک عسکریت پسند تنظی
منی پور میں برآمد شدہ اسلحہ و دھماکہ خیز مواد اور گرفتار آر پی ایف/ پی ایل اے کیڈر سمیت تینوں کی تصویر۔


منی پور میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد، آر پی ایف/ پی ایل اے کیڈر سمیت تین گرفتار

امپھال، 27 مارچ (ہ س)۔ منی پور میں سیکورٹی فورسز نے جمعرات کو مختلف مہموں کے دوران اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد کا ذخیرہ برآمد کیا ہے، وہیں ایک عسکریت پسند تنظیم کے سرگرم رکن سمیت تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

منی پور پولیس ہیڈ کوارٹر کی جانب سے جمعہ کو دی گئی سرکاری معلومات کے مطابق، امپھال مشرقی ضلع کے یائینگ گانگ پوک پی تھانہ علاقے کے تحت توئینوم جانگ اور سنا سابی جنگلاتی علاقے میں چلائی گئی تلاشی مہم کے دوران سیکورٹی فورسز نے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دیگر مواد برآمد کیا۔ برآمد شدہ سامان میں ایک .22 پسٹل میگزین سمیت، ایک .22 رائفل، ایک دیسی کاربائن، ایک پومپی گن (بائی پوڈ سمیت) اور ایک دیسی سنگل بیرل گن شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ایک کیموفلاج بلٹ پروف جیکٹ پلیٹس سمیت، ایک باوفینگ واکی ٹاکی، ایک 51 ملی میٹر مارٹر ہائی ایکسپلوسیو بم، .22 کے 10 راونڈ زندہ کارتوس اور ایک خالی ایس ایل آر میگزین بھی برآمد کی گئی۔

ایک اور کارروائی میں سیکورٹی فورسز نے آر پی ایف/ پی ایل اے کے کیڈر سیرام چنگ لوئیبا میتی عرف ٹومیئی عرف ٹوم (27) کو امپھال مشرقی ضلع کے لملائی تھانہ علاقے میں واقع کھرائی انگوم مننگ لائکائی میں اس کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا۔ اسی سلسلے میں بشنو پور ضلع کے نمبول تھانہ علاقے کے میترام علاقے سے دو افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ان کی شناخت قاسم تھائی رونگمیئی (32)، ساکن لوانگ چونگ پارٹ-1، نونی ضلع اور گیکھولوان لونگ روانگمیئی (46)، ساکن کھونگ شانگ، نونی ضلع کے طور پر ہوئی ہے۔

گرفتار افراد کے پاس سے ایک چار پہیہ گاڑی، تقریباً 1.7 کلو گرام وزنی ہیروئن نمبر-4 کے 150 صابن کیس اور پانچ موبائل فون برآمد ہوئے ہیں۔ تمام معاملات میں مزید تفتیش جاری ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande