اے سی بی نے محکمہ جنگلات کے دو اہلکاروں کو رشوت ستانی کے معاملے میں گرفتار کیا۔
جموں, 27 مارچ (ہ س)انسدادِ بدعنوانی بیورو (اے سی بی) نے ضلع راجوری میں رشوت ستانی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک فارسٹَر اور ایک فارسٹ گارڈ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ذرائع کے مطابق، یہ کارروائی ایک شکایت کی بنیاد پر عمل میں لائی گئی جس میں متعلق
ACB


جموں, 27 مارچ (ہ س)انسدادِ بدعنوانی بیورو (اے سی بی) نے ضلع راجوری میں رشوت ستانی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک فارسٹَر اور ایک فارسٹ گارڈ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ذرائع کے مطابق، یہ کارروائی ایک شکایت کی بنیاد پر عمل میں لائی گئی جس میں متعلقہ اہلکاروں پر رشوت طلب کرنے کا الزام تھا۔ اے سی بی نے فوری طور پر ٹریپ ٹیم تشکیل دے کر منصوبہ بند کارروائی انجام دی۔

کارروائی کے دوران دونوں اہلکاروں کو موقع پر ہی رشوت وصول کرتے ہوئے دھر لیا گیا۔ ملزمان کو حراست میں لے کر ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور دیگر ممکنہ ملوث افراد کا بھی پتہ لگایا جا رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande