ڈیجیٹل اریسٹ کرکے 1.29 کروڑ روپے کی ٹھگی کے معاملے میں دو اور ملزم گرفتار
نوئیڈا، 26 مارچ (ہ س)۔ سائبر کرائم تھانہ پولیس نے جمعرات کو 1.29 کروڑ روپے کی ٹھگی کے معاملے میں دو ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ ملزمین نے ایک 72 سالہ شخص کو ڈیجیٹل اریسٹ کرکے اس کے بینک کھاتے سے رقم منتقل کرائی تھی ۔اس معاملے میں دو دیگر مشتبہ افراد ک
TWO-ACCUSED-ARRESTED-FOR-DUPIN


نوئیڈا، 26 مارچ (ہ س)۔ سائبر کرائم تھانہ پولیس نے جمعرات کو 1.29 کروڑ روپے کی ٹھگی کے معاملے میں دو ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ ملزمین نے ایک 72 سالہ شخص کو ڈیجیٹل اریسٹ کرکے اس کے بینک کھاتے سے رقم منتقل کرائی تھی ۔اس معاملے میں دو دیگر مشتبہ افراد کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس (سائبر کرائم) شیویہ گوئل نے بتایا کہ گریٹر نوئیڈا کے سورج پور کے رہائشی 72 سالہ دلیپ کمار داس نے 13 مارچ کو ایف آئی آر درج کرائی، جس میں الزام لگایا گیا کہ انہیں 6 فروری کو ایک فون آیا۔ کال کرنے والے نے خود کو ایک سرکاری ایجنسی کا اہلکار بتایا اور کہا کہ ان کے نام پر ایک سم کارڈ جاری ہوا ہے ، جس کا استعمال غیر قانونی سرگرمیوں کے لیےہو رہا ہے۔

اس کے بعد انہوں نے کہا کہ معاملہ سنگین ہے اور ایجنسیاں اس کی تحقیقات میں مصروف ہیں۔ اس کے تھوڑی دیر بعد، دھوکہ بازوں نے ویڈیو کال کرکے انہیں ڈیجیٹل اریسٹ کر لیا۔

ویڈیو کال میں انہوں نے عدالت جیسی سیٹنگ کو دکھایا ، جس میں ایک شخص جج کے طور پر بیٹھا ہوا تھا اور دوسرا شخص پولیس افسر کی وردی میں اس کے ساتھ کھڑا تھا۔ اس دوران متاثرہ کو یہ یقین دلایا گیا کہ اگر اس نے تحقیقات میں تعاون نہیں کیا تو اسے فوری گرفتار کر لیا جائے گا۔

دھوکہ بازوں نے متاثرہ پر مسلسل دباؤ ڈالا اور کہا کہ اس کے بینک اکاؤنٹس کی چھان بین کی جائے گی۔ تفتیش مکمل ہونے تک اسے گھر سے باہر نہیں جانا ہے اور فون کالز کو جاری رکھنا ہے ۔ اس کے بعد دھوکہ بازوں نے متاثرہ شخص سے کہا کہ وہ تصدیق کے لیے اپنے اکاؤنٹ سے رقم دوسرے اکاؤنٹس میں منتقل کردیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ تحقیقات کے بعد تمام رقم واپس کردی جائے گی۔ اس خوف سے متاثرہ نے مختلف تاریخوں پر ایک کروڑ29لاکھ 61ہزار 962روپے ٹرانسفر کر دیئے۔

کچھ دنوں بعد، دھوکہ بازوں نے متاثرہ کو سپریم کورٹ اور ممبئی پولیس ظاہر کرتے ہوئے فرضی خط بھیجے، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ انہیں نو ڈیوز سرٹیفکیٹ مل گیا ہے اور جلد ہی اس کی رقم واپس کردی جائے گی۔ کافی وقت گزرنے کے بعد بھی جب رقم واپس نہیں کی گئی تو متاثرہ کو احساس ہوا کہ اس کے ساتھ دھوکہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس نے حال ہی میں اس معاملے میں دو ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ اب پولیس نے مدھیہ پردیش کے بھنڈ ضلع کے رہنے والے نریندر سنگھ اور اندریش کو گرفتار کیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande