بنگال الیکشن 2026: ترنمول کے الزام پر اویسی کا جواب – بی جے پی سے فنڈنگ کا دعویٰ بے بنیاد ۔
کولکاتا، 25 مارچ (ہ س)۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے صدر اسد الدین اویسی نے بدھ کے روز ترنمول کانگریس کے اس الزام کو مسترد کر دیا کہ ان کی پارٹی مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں اقلیتوں کی اکثریت والی نشستوں پر لڑنے کے لیے بھ
دعوی


کولکاتا، 25 مارچ (ہ س)۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے صدر اسد الدین اویسی نے بدھ کے روز ترنمول کانگریس کے اس الزام کو مسترد کر دیا کہ ان کی پارٹی مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں اقلیتوں کی اکثریت والی نشستوں پر لڑنے کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے فنڈز حاصل کر رہی ہے۔

کولکاتا کے شمالی مضافاتی علاقے دم دم میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اویسی نے کہا کہ یہ الزامات بالکل بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے طنزیہ کہا، اگر یہ سچ ہے تو میں ترنمول کانگریس کے جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی کو 90 فیصد رقم دوں گا، پانچ فیصد اپنے لیے رکھوں گا، اور باقی پانچ فیصد اپنے بھائی ہمایوں کبیر کو دوں گا۔

اس دوران ہمایوں کبیر بھی موجود تھے جنہوں نے حال ہی میں ترنمول کانگریس سے معطل ہونے کے بعد اپنی نئی سیاسی پارٹی عام آدمی اننین پارٹی بنائی ہے۔

اویسی نے کہا کہ ان کی پارٹی اور عام آدمی اننین پارٹی نے مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے لیے سیٹوں کی تقسیم کا معاہدہ کیا ہے۔ دونوں پارٹیاں ریاست میں کئی سیٹوں پر مقابلہ کر رہی ہیں، خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں اقلیتی ووٹر کی بڑی تعداد ہے۔

ترنمول کانگریس کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے، اویسی نے سوال کیا کہ کیا بی جے پی کے 2016 میں صرف تین ایم ایل اے سے 2021 میں 77 تک بڑھنے میں ان کا کوئی کردار تھا؟ کیا میں نے یہ کیا؟ کیا میں اتنا طاقتور ہو گیا ہوں؟

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کی پارٹی اپنی اصل سیاسی طاقت کو مدنظر رکھتے ہوئے الیکشن لڑ رہی ہے۔

اس موقع پر اویسی نے ترنمول کانگریس اور وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی پر سیاسی فائدے کے لیے مسلم کمیونٹی کے جذبات کا استحصال کرنے کا الزام بھی لگایا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ لگاتار انتخابات جیتنے کے باوجود ریاست میں اقلیتی طبقہ کو متوقع ترقی نہیں ملی ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande