
نئی دہلی، 25 مارچ (ہ س)۔
ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا ( ٹرائی) نے احمد آباد، گاندھی نگر، اور گجرات میں وڈودرا-احمد آباد ہائی وے میں موبائل نیٹ ورک کے معیار کا جائزہ لیا۔ فروری میں کئے گئے اس آزاد ڈرائیو ٹیسٹ میں، جیو اور ایئر ٹیل نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جبکہ بی ایس این ایل کئی پیرامیٹرز پر پیچھے رہ گئے۔
ٹرائی نے اطلاع دی کہجیو اور ایئر ٹیل کی احمد آباد اور گاندھی نگر میں کال سیٹ اپ کی کامیابی کی شرح تقریباً 100 فیصد تھی، جبکہ بی ایس این ایل کی شرح 81.91 فیصد تھی۔ بی ایس این ایل نے کال ڈراپ کی شرحوں میں بھی قیادت کی۔ ڈیٹا سروسز میں،جیو نے 5جی نیٹ ورک پر سب سے زیادہ اوسط ڈاو¿ن لوڈ کی رفتار (258ایم بی پی ایس) حاصل کی، جبکہ ایئر ٹیل نے 121 ایم بی پی ایس اور ووڈافون آئی ڈیا نے 55 ایم بی پی ایس ریکارڈ کیا۔ ایئر ٹیل اورجیو نے بھی 4جی نیٹ ورکس پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
وڈودرہ-احمد آباد ہائی وے پر کئے گئے ٹیسٹ میں جیو اور ایرٹیل نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جبکہ بی ایس این ایل کی کال ڈراپ کی شرح 22.73 فیصد تک پہنچ گئی اور ڈیٹا کی رفتار کمزور تھی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ