
نئی دہلی، 25 مارچ (ہ س):۔
آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) نے ہندوستان میں انڈر 16 فٹ بال کو مضبوط بنانے کے لیے ڈریم اسپورٹس فاو¿نڈیشن (ڈی ایس ایف) کے ساتھ کثیر سالہ شراکت داری کا اعلان کیا ہے، جس میں ڈی ایس ایف کو اس کا سرکاری یوتھ ڈیولپمنٹ پارٹنر مقرر کیا گیا ہے۔
اس شراکت داری کے ساتھ، ڈریم اسپورٹس چمپئن شپ اب صرف نوجوانوں کا ایک مضبوط فٹ بال پلیٹ فارم نہیں رہے گا بلکہ اسے ایک منظم قومی ترقی کے نظام میں تیار کیا جائے گا، جس سے ہندوستان کے نوجوان فٹبالرز کے لیے ایک واضح ترقی کا راستہ پیدا ہوگا۔
یہ شراکت اے آئی ایف ایف کے قومی مقابلے کے ڈھانچے کو ڈی ایس ایف کی نوجوانوں کی ترقی کی مہارت کے ساتھ جوڑتی ہے، جس کا مقصد ملک بھر میں نچلی سطح پر فٹ بال کو فروغ دینا اور باصلاحیت کھلاڑیوں کے لیے ایک مستقل ترقی کا راستہ بنانا ہے۔
ڈریم اسپورٹس فاو¿نڈیشن ڈریم اسپورٹس کا اسپورٹس ڈیولپمنٹ ونگ ہے، جو ہندوستان کی معروف اسپورٹس ٹیکنالوجی کمپنی ہے۔ اس معاہدے کے تحت،اے آئی ایف ایف جونیئر لیگ کے علاقائی مراحل قومی قابلیت کے لیے راستہ بنتے رہیں گے، جبکہ ڈی ایس ایف کارکردگی کا تجزیہ، کھلاڑیوں، کوچز اور معاون عملے کے لیے تربیت اور مہارت کی ترقی کے ورکشاپس، اور کوڈ پر لائیو اسٹریمنگ جیسی خصوصیات کے ذریعے قومی مرحلے کے ڈھانچے کو مزید مضبوط کرے گا۔ انڈر 16اے آئی ایف ایف جونیئر لیگ کے قومی فائنل کو اب ڈریم اسپورٹس چمپئن شپ (ڈی ایس سی) کے نام سے جانا جائے گا۔
ڈریم اسپورٹس فاو¿نڈیشن کے سی ای او نیل شاہ نے کہا، ہم اے آئی ایف ایف کے ساتھ شراکت کے لیے بے حد پرجوش ہیں۔ ہمارا مقصد ہندوستان کے مستقبل کے فٹبال اسٹارز کے لیے بہتر مواقع اور ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔ پچھلے دو سالوں میں، ڈریم اسپورٹس چمپئن شپ نے یہ ظاہر کیا ہے کہ نوجوان کھلاڑی کتنی تیزی سے ترقی کر سکتے ہیں جب صحیح پلیٹ فارم، کوچنگ اور مقابلہ فراہم کیا جائے۔ ہم اے آئی ایف ایف کے ساتھ مل کر بڑے پیمانے پر اس پر اثر انداز ہونا چاہتے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ