
کرائسٹ چرچ، 25 مارچ (ہ س)۔ امیلیا کیر کی شاندار آل راونڈ کارکردگی کی بدولت نیوزی لینڈ نے بدھ کو پانچویں ٹی 20 میں جنوبی افریقہ کو 92 رنز سے شکست دے کر سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہیگلے اوول میں کھیلے گئے میچ میں کیر نے 55 گیندوں پر 105 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور دو وکٹیں بھی حاصل کیں۔ اس شاندار کارکردگی پر امیلیا کیر کو پلیئر آف دی میچ اور پلیئر آف دی سیریز قرار دیا گیا۔نیوزی لینڈ، جس نے ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، اس کی شروعات خراب رہی، ازابیلا گیج کو جلد ہی کھو دیا۔ امیلیا کیر اور جارجیا پلمر نے پھر اننگز کو آگے بڑھاتے ہوئے دوسری وکٹ کے لیے 45 رنز کی شراکت قائم کی۔ اگرچہ تمی سیخوخونے نے لگاتار دو وکٹیں لے کر واپسی کی، کیر نے اپنا جارحانہ انداز جاری رکھا۔امیلیا کیر نے سن لوس اور تمی سیخوخونے پر لگاتار چوکے لگا کر رن ریٹ کو تیز کیا۔ اس کے بعد انہوں نے بروک ہالیڈے کے ساتھ 73 رنز کی اہم شراکت داری کی۔ کیر نے آخری اوورز میں تیزی سے اسکور کیا اور ٹیم کو 20 اوورز میں 194/6 تک پہنچا دیا۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ایابونگا کھاکا اور تمی سیخوخونے نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔جنوبی افریقہ نے ہدف کے تعاقب میں خراب شروعات کی۔ لیا تاہوہو اور سوفی ڈیوائن نے پاور پلے میں ٹاپ آرڈر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا، جس سے ٹیم 4 وکٹوں پر 40 پر ڈھیر ہوگئی۔ اینیری ڈرکسن نے 23 کے ساتھ مقابلہ کرنے کی کوشش کی، لیکن وہ بھی امیلیا کیر کے ہاتھوں آو¿ٹ ہوگئیں۔ اس کے بعد کوئی اور بلے باز جم نہ کرسکا اور ٹیم 20 اوورز میں 102/9 تک ہی پہنچ سکی۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan