جیریمی کونی اور ہیڈی ٹفن کو نیوزی لینڈ کرکٹ ہال آف فیم میں شامل کیا گیا
ویلنگٹن، 25 مارچ (ہ س)۔ نیوزی لینڈ کرکٹ نے سابق آل راؤنڈر جیریمی کونی اور ہیڈی ٹفن کو اپنے ہال آف فیم میں شامل کیا ہے۔ پچھلے سال ’فرسٹ الیون“ کے اعلان کے بعد یہ نئے نام جوڑے گئے ہیں۔ جیریمی کونی نے 1974 سے 1987 کے درمیان بین الاقوامی کرکٹ کھیلی ا
Sports-Cricket-Coney-Tiffen-NZC-HallofFame


ویلنگٹن، 25 مارچ (ہ س)۔ نیوزی لینڈ کرکٹ نے سابق آل راؤنڈر جیریمی کونی اور ہیڈی ٹفن کو اپنے ہال آف فیم میں شامل کیا ہے۔ پچھلے سال ’فرسٹ الیون“ کے اعلان کے بعد یہ نئے نام جوڑے گئے ہیں۔

جیریمی کونی نے 1974 سے 1987 کے درمیان بین الاقوامی کرکٹ کھیلی اور 1980 کی دہائی میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کے سنہری دور میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی کپتانی میں، ٹیم نے 1985 اور 1986 میں تین تاریخی ٹیسٹ سیریز جیتیں، جس میں آسٹریلیا کو ان کی سرزمین پر اور نیوزی لینڈ میں اور انگلینڈ کو انگلینڈ میں شکست دی۔ کونی نے 52 ٹیسٹ میچوں میں 2668 رن بنائے جس میں تین سنچری اور 15 نصف سنچریاں شامل ہیں اور 27 وکٹیں حاصل کیں۔ ون ڈے کرکٹ میں انہوں نے 88 میچوں میں 1874 رن بنائے اور 54 وکٹیں حاصل کیں۔ ریٹائرمنٹ کے بعد وہ ایک کامیاب کمنٹیٹر اورپریزینٹر بن گئے۔

وہیں، ہیڈی ٹفن کا شمار نیوزی لینڈ کی بہترین خواتین کرکٹرز میں ہوتا ہے۔ انہوں نے 1999 میں 19 سال کی عمر میں جنوبی افریقہ کے خلاف اپنے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کیا۔ ٹفن نے 117 ون ڈے میچوں میں 2,919 رن بنائے جس میں ایک سنچری اور 18 نصف سنچریاں شامل تھیں اور 49 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے دو ٹیسٹ اور نو ٹی 20 انٹرنیشنل میچ بھی کھیلے۔ بطور کپتان، انہوں نے ٹیم کو 2009 کے ورلڈ کپ کے فائنل تک پہنچایا۔ ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیم کی کوچنگ بھی کی۔

اس اعزاز پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ٹفنی نے کہا کہ یہ ان کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے اور وہ ان عظیم کھلاڑیوں میں شامل ہونے پر فخر محسوس کرتی ہیں جنہوں نے انھیں متاثر کیا۔

غور طلب ہے کہ گزشتہ سال ہال آف فیم کے آغاز کے دوران، برٹ سٹکلف، جان آر ریڈ، جیکی لارڈ، ٹریش میک کیلوی، گلین ٹرنر، سر رچرڈ ہیڈلی، ڈیبی ہاکلے، مارٹن کرو، ایملی ڈرم، ڈینیل ویٹوری اور برینڈن میک کولم جیسے لیجنڈز شامل تھے۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande