سونیا گاندھی اسپتال میں داخل، حالت مستحکم
نئی دہلی، 25 مارچ (ہ س) کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی کو پیٹ میں انفیکشن کی شکایت کے بعد منگل کی رات دہلی کے سر گنگا رام اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت فی الحال مستحکم ہے۔ بدھ کو اسپتال کی طرف سے جاری کردہ بلیٹن کے م
سونیا


نئی دہلی، 25 مارچ (ہ س) کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی کو پیٹ میں انفیکشن کی شکایت کے بعد منگل کی رات دہلی کے سر گنگا رام اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت فی الحال مستحکم ہے۔

بدھ کو اسپتال کی طرف سے جاری کردہ بلیٹن کے مطابق، سونیا گاندھی کو منگل کی رات 10:22 بجے سر گنگا رام اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

اسپتال کے چیئرمین ڈاکٹر اجے سوروپ نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر ان کی حالت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ان کا مکمل معائنہ کیا جا رہا ہے، بشمول پیٹ اور پیشاب کی نالی میں ممکنہ انفیکشن کی جانچ کرنا۔ وہ علاج کے حصے کے طور پر اینٹی بائیوٹکس لے رہی ہے۔ اسپتال میں ایک ماہر ٹیم ان کی نگرانی کر رہی ہے اور ضروری طبی امداد فراہم کر رہی ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande