وزیر اعظم مودی نے ملک کی خوشی اور خوشحالی کے لیے ماں کال راتری سے آشیروادمانگا ۔
نئی دہلی، 25 مارچ (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے چیترا نوراتری کے موقع پر دیوی کال راتری سے آشیرواد مانگا اور ہم وطنوں کے لیے خوشی اور خوشحالی کی خواہش کی۔ وزیر اعظم نے دیوی کال راتری کی شان کی تعریف کرتے ہوئے انسٹاگرام پر ایک سنسکرت سبھاشیت شیئر
مودی


نئی دہلی، 25 مارچ (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے چیترا نوراتری کے موقع پر دیوی کال راتری سے آشیرواد مانگا اور ہم وطنوں کے لیے خوشی اور خوشحالی کی خواہش کی۔ وزیر اعظم نے دیوی کال راتری کی شان کی تعریف کرتے ہوئے انسٹاگرام پر ایک سنسکرت سبھاشیت شیئر کی۔ انہوں نے لکھا کہ دیوی کال راتری خوف کو ختم کرتی ہے اور اپنے عقیدت مندوں کی حفاظت کرتی ہے۔

وزیر اعظم نے اس سبھاشیت کا اشتراک کیاجس کا مطلب ہے کہ ما ںکال راتری کاروپ انتہائی خوفناک اور متاثر کن ہے۔ اس کا بایاں پاو¿ں چمکتی ہوئی لوہے کی زنجیروں اور کانٹوں جیسے زیورات سے مزین ہے۔ اس کے سر پر ایک جھنڈا اونچا قائم ہے، اور ان کا ورن کرشن (انتہائی سیاہ) ہے۔ وہ خوفناک دکھائی دیتی ہے، لیکن وہ اپنے عقیدت مندوں کے تمام خوف اور پریشانیوں کو ختم کر دیتی ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande