ایل پی جی کی قلت پر اپوزیشن کا پارلیمنٹ کے احاطے میں احتجاج
نئی دہلی، 25 مارچ (ہ س) اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ بشمول کانگریس پارٹی کے ارکان نے پارلیمنٹ ہاو¿س کے احاطے میں کھانا پکانے والی گیس (ایل پی جی) کی قلت کے خلاف احتجاج کیا۔ مکردوار پر خالی سلنڈروں کی تصویریں تھامے ارکان پارلیمنٹ نے حکومت کے خلاف نعرے ب
احتجاج


نئی دہلی، 25 مارچ (ہ س) اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ بشمول کانگریس پارٹی کے ارکان نے پارلیمنٹ ہاو¿س کے احاطے میں کھانا پکانے والی گیس (ایل پی جی) کی قلت کے خلاف احتجاج کیا۔ مکردوار پر خالی سلنڈروں کی تصویریں تھامے ارکان پارلیمنٹ نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے، ایم پی منیش تیواری اور مانیکم ٹیگور، آر جے ڈی ایم پی میسا بھارتی، اور ایس پی ایم پی دھرمیندر یادو سمیت کئی اپوزیشن ممبران احتجاج میں موجود لیڈروں میں شامل تھے۔ ارکان پارلیمنٹ نے ایک بڑا بینر اٹھا رکھا تھا جس پر لکھا تھا ”خالی سلنڈر، خالی وعدے“۔ اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ نے مطالبہ کیا کہ حکومت ملک بھر میں ایل پی جی کی شدید قلت کے درمیان گیس کی سپلائی کو معمول پر لانے کے لیے فوری اقدامات کرے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande