نائب صدر سی پی رادھا کرشنن 28 مارچ کو جھارکھنڈ کے دورے پر
رانچی، 25 مارچ (ہ س)۔ نائب صدر سی پی رادھا کرشنن 28 مارچ کو جھارکھنڈ کا دورہ کرنے والے ہیں۔ وہ تقریباً 11:00 بجے ایک خصوصی طیارے کے ذریعے رانچی ہوائی اڈے پر پہنچیں گے۔ رانچی پہنچنے کے بعد نائب صدر کھونٹی ضلع کے الیہاتو جائیں گے، جہاں وہ عظیم مجاہ
نائب صدر سی پی رادھا کرشنن 28 مارچ کو جھارکھنڈ کے دورے پر


رانچی، 25 مارچ (ہ س)۔ نائب صدر سی پی رادھا کرشنن 28 مارچ کو جھارکھنڈ کا دورہ کرنے والے ہیں۔ وہ تقریباً 11:00 بجے ایک خصوصی طیارے کے ذریعے رانچی ہوائی اڈے پر پہنچیں گے۔

رانچی پہنچنے کے بعد نائب صدر کھونٹی ضلع کے الیہاتو جائیں گے، جہاں وہ عظیم مجاہد آزادی بھگوان برسا منڈا کے مجسمے پر پھول چڑھائیں گے۔ اس دورے کے دوران وہ انکی

موجودہ نسل سے بھی ملاقات کریں گے۔

کھونٹی سے واپس آنے کے بعد نائب صدر رانچی میں راج بھون جائیں گے، جہاں وہ کچھ وقت آرام کریں گے۔ اس کے بعد وہ آئی آئی ایم رانچی کے پنڈگ کیمپس میں منعقدہ کانووکیشن تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

تقریب کے اختتام کے بعد نائب صدردیر شام دہلی کے لیے روانہ ہوں گے۔ اس دورے کے پیش نظر، ریاستی حکومت نے رانچی اور کھونٹی ضلع انتظامیہ کو تمام ضروری تیاریوں کو یقینی بنانے کے لیے ہدایات جاری کی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande