
بی آئی ٹی کے دو پیٹرول پمپوں میں لوٹ، پولیس تفتیش میں مصروف
رانچی، 25 مارچ (ہ س)۔ دارالحکومت رانچی کے بی آئی ٹی او پی علاقے میں منگل کی دیر رات بدمعاشوں نے دو پیٹرول پمپوں پر لوٹ کی واردات کو انجام دیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ تقریباً چھ کی تعداد میں بدمعاش بائیک اور کار سے آئے اور لوٹ کی واردات انجام دے کر فرار ہو گئے۔ سب سے پہلے بدمعاش ’’ڈریم پوائنٹ‘‘ پیٹرول پمپ پر پہنچے، جہاں ہتھیار کے زور پر ملازمین کو یرغمال بنا لیا۔ وہاں سے بدمعاش دو لاکھ سے زائد کی لوٹ کر کے فرور ہوگئے۔ جبکہ دوسرے پیٹرول پمپ سے صرف 2 ہزار روپے ہی لوٹ سکے۔
اس معاملے کے حوالے سے بی آئی ٹی او پی انچارج اجے کمار داس نے بدھ کو بتایا کہ دیر رات دو پیٹرول پمپوں پر لوٹ ہوئی ہے۔ ایک پیٹرول پمپ سے 2 لاکھ سے زائد، جبکہ دوسرے پیٹرول پمپ سے دو ہزار لے کر بدمعاش فرار ہوئے ہیں۔ پولیس نے دیر رات جائے وقوعہ پر پہنچ کر چھان بین کی ہے۔ پیٹرول پمپ پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں سے فوٹیج نکال کر جانچ کی جا رہی ہے۔ بدمعاشوں کے ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپہ ماری کی جا رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن