دہلی کے شیام لال کالج نےپی ایس بی پی بابا دیپ سنگھ ہاکی ٹورنامنٹ کا خطاب جیت لیا
نئی دہلی، 25 مارچ (ہ س)۔ دہلی کے شیام لال کالج نے دفاعی چمپئن اور میزبان شری گرو تیغ بہادر خالصہ کالج کو یکطرفہ مقابلے میں 7-1 سے شکست دے کر پانچویں پی ایس بی پی بابا دیپ سنگھ ہاکی ٹورنامنٹ میں مردوں کا خطاب جیت لیا۔ فاتح ٹیم کی طرف سے پرتیوش سن
دہلی کے شیام لال کالج نےپی ایس بی پی بابا دیپ سنگھ ہاکی ٹورنامنٹ کا خطاب جیت لیا


نئی دہلی، 25 مارچ (ہ س)۔

دہلی کے شیام لال کالج نے دفاعی چمپئن اور میزبان شری گرو تیغ بہادر خالصہ کالج کو یکطرفہ مقابلے میں 7-1 سے شکست دے کر پانچویں پی ایس بی پی بابا دیپ سنگھ ہاکی ٹورنامنٹ میں مردوں کا خطاب جیت لیا۔

فاتح ٹیم کی طرف سے پرتیوش سنگھ جگی اور پنکج نے دو دو گول کئے۔ نند کشور، نوین اور من موہن نے ایک ایک گول کیا۔ خالصہ کالج کی جانب سے واحد گول رشیل نے کیا۔ شیام لال کالج کے کھلاڑی کے روہت کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔

ایوارڈ تقریب میں دہلی ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر (اسپورٹس) ظفر اقبال، معروف کمنٹیٹر ایس سنیل، پدم شری ایوارڈ یافتہ ڈاکٹر روی چترویدی، نیشنل اسپورٹس پروموشن ایوارڈ یافتہ اور ہاکی کے تاریخ دان کے ارومگم اور اندرپریت کور، ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس نے سری گرو تیغ بہادر خالصہ کالج کے کھلاڑیوں کو انعامات پیش کئے۔

ایوارڈ یافتہ: بہترین گول کیپر: محمد کامل (شیام لال کالج) بہترین ڈفینڈر: سوربھ (خالصہ کالج) بہترین مڈفیلڈر: ساگر (ہنسراج کالج) بہترین فارورڈ: پرتیوش سنگھ جگی (شیام لال کالج، سب سے زیادہ گول اسکور کرنے والا) ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی: راہل شرما (خالصہ کالج) پوٹینشل انلیشڈ ٹیم انعام : ہنس راج کالج ۔

سابق ہاکی کھلاڑی ظفر اقبال نے تمام کھلاڑیوں پر زور دیا کہ وہ محنت جاری رکھیں اور ہاکی کے فروغ کے لیے منتظمین کی کوششوں کو سراہا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande