
شملہ، 25 مارچ (ہ س)۔ ہماچل پردیش میں موسم ایک بار پھر سخت ہونے والا ہے۔ محکمہ موسمیات نے 28 سے 30 مارچ کے درمیان ریاست کے کئی حصوں میں تیز آندھی، گرج چمک، ژالہ باری اور بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے ایلو- اور نارنجی الرٹ جاری کیا ہے۔محکمہ کے مطابق، ان تین دنوں کے دوران 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے اور کئی مقامات پر آسمانی بجلی گرنے کی بھی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 29 مارچ کو ریاست کے بیشتر علاقوں میں ژالہ باری کا امکان ہے، اس لیے اس دن کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ وہیں،28 اور 30مارچ کو تیز ہواو¿ں اور آسمانی بجلی گرنے کے خدشے کے پیش نظر ایلو الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔ لوگوں کو ان دنوں کے دوران،، خاص طور پر کسانوں، مسافروں اور پہاڑی علاقوں میں رہنے والوں کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 26، 27 اور 31 مارچ کو ریاست میں موسم خراب رہے گا حالانکہ ان دنوں کے لیے کوئی باقاعدہ وارننگ جاری نہیں کی گئی ہے۔ محکمہ نے بتایا کہ شمال مغربی ہندوستان کو متاثر کرنے والی دو ویسٹرن ڈسٹربنس 26 مارچ کو سرگرم رہیں گے اور دوسرا 28 مارچ کی رات کو اپنا اثر دکھائے گا۔ ان کے اثر کی وجہ سے، ریاست کے اونچے علاقوں میں برف باری اور نچلے علاقوں میں بارش کی توقع ہے۔
پچھلے کچھ دنوں سے مارچ میں مسلسل بارش اور برف باری کی وجہ سے ریاست میں دسمبر جیسی سردی پڑ رہی ہے۔ لوگ ایک بار پھر گرم ملبوسات کا سہارا لے رہے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بادلوں کی آمد و رفت اور بارش کے باعث آنے والے دنوں میں درجہ حرارت مزید گر سکتا ہے جس سے سردی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں کچھ مقامات پر ہلکی بارش بھی ریکارڈ کی گئی۔ دھرم شالہ میں 5.1 ملی میٹر، منڈی میں 2.8 ملی میٹر، جوگندر نگر میں 7.0 ملی میٹر، باگی میں 2.3 ملی میٹر اور سندر نگر اور برٹھیںمیں 0.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ کانگڑا کے علاقے میں بھی گرج چمک کی اطلاع ہے، تاہم بدھ کو شملہ سمیت ریاست کے بیشتر حصوں میں موسم صاف رہا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو ریاست کا اوسط کم سے کم درجہ حرارت معمول سے 0.7 ڈگری سیلسیس تک نیچے گر گیا۔ لاہول اسپیتی کے قبائلی ضلع کے کوکمسیری اورتابو میں درجہ حرارت صفر سے نیچے ریکارڈ کیا گیا، جس سے سردی میں مزید شدت آگئی۔
اگر ہم بدھ کو ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت پر نظر ڈالیں تو لاہول اسپیتی ضلع کے تابو میں منفی 1.3 ڈگری، کوکمسیری میں منفی 0.3 ڈگری، کلپا میں 2.6 ڈگری، منالی میں 3.9 ڈگری، کفری-فاگو میں 5.1 ڈگری، دھرم شالہ میں 6.2 ڈگری، بھونتر میں 6.6 ڈگری، سراہن میں 8.1ڈگری، شملہ میں 8.2ڈگری، سولن میں 8.2 ڈگری، سندر نگر 9.6 ڈگری، پالم پور 10.0 ڈگری، جبڑہٹی 10.0 ڈگری، کسولی 10.3 ڈگری، منڈی 10.7 ڈگری، برٹھیں 10.7 ڈگری، ناہن 11.0 ڈگری، کانگڑا 12.4 ڈگری،اوونا12.5ڈگری، بلاس پور 12.5ڈگری، نیری15.6 ڈگری، ڈیرہ گوپی پور 16.0 ڈگری اور پاونٹا صاحب 17.0 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد