
نئی دہلی، 25 مارچ (ہ س)۔ مغربی ایشیا میں امن کی امیدوں کے باعث آج گلوبل مارکیٹ سے مضبوطی کے آثار دکھائی دے رہے ہیں۔ اس سے قبل گزشتہ سیشن کے دوران امریکہ اور ایران کے درمیان جاری جنگ کے حوالے سے جاری پس وپیش کی صورتحال کے باعث امریکی بازار کمزوری کے ساتھ بند ہوئے تھے ۔ تاہم، ڈاو¿ جونز فیوچرز آج مضبوطی کے ساتھ کاروبار کرتے ہوئے نظر آ رہاہے۔ گزشتہ سیشن کے دوران یورپی بازاروں میں ملا جلا کاروبار ہوتا رہا۔ جبکہ آج ایشیائی بازاروں میں تیزی کا رجحان ہے۔
مغربی ایشیا میں جاری جنگ میں جنگ بندی کے حوالے سے امریکہ اور ایران کے مختلف بیانات کی وجہ سے گزشتہ سیشن کے دوران امریکی مارکیٹ میں پس وپیش کی صورتحال رہی جس کی وجہ سے وال اسٹریٹ کے انڈیکس گراوٹ کے ساتھ بند ہوئے۔ ایس اینڈ پی 500 انڈیکس 0.37 فیصد کی کمی کے ساتھ 6,556.37 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ اسی طرح نیس ڈیک نے 184.87 پوائنٹس یعنی 0.84 فیصد کی کمی کے ساتھ گزشتہ سیشن کی ٹریڈنگ 21,761.89 پوائنٹس کی سطح پر ختم کی۔ جبکہ ڈاو¿ جونز فیوچرز آج 379.77 پوائنٹس یعنی 0.82 فیصد کی چھلانگ لگا کر 46,503.83 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
گزشتہ سیشن کے کاروبار کے بعد یورپی شیئر بازار ملے جلے نتائج کے ساتھ بند ہوئے۔ ایف ٹی ایس ای انڈیکس 0.71 فیصد اضافے کے ساتھ 9,965.16 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ اسی طرح سی اے سی انڈیکس 0.23 فیصد اضافے کے ساتھ 7,743.92 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ اس کے برعکس، ڈی اے ایکس انڈیکس 0.07 فیصد کمی کے ساتھ 22,636.91 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
ایشیائی شیئر مارکیٹ میں آج کل تیزی کا رجحان ہے۔ تمام نو ایشیائی بازار آج سبز نشان میں کاروبار کر رہے ہیں۔ گفٹ نفٹی 265.50 پوائنٹس یعنی 1.16 فیصد کے اضافے کے ساتھ 23,212 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح اسٹریٹس ٹائمز انڈیکس میں 0.37 فیصد کا اضافہ ہوا اور 4,880.19 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ تائیوان ویٹڈ انڈیکس نے آج بڑی چھلانگ لگائی ہے۔ فی الحال یہ انڈیکس 870.61 یعنی 2.67 فیصد اضافے کے ساتھ 33,482.85 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
اسی طرح نکیئی انڈیکس 1,372.72 پوائنٹس یعنی 2.63 فیصد اضافے کے ساتھ 53,625 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اس کے علاوہ ایس اینڈ پی کمپوزٹ انڈیکس 2.16 فیصد اضافے کے ساتھ 1,440.79 پوائنٹس کی سطح پر ، کوسپی انڈیکس 98.99 پوائنٹس یعنی 1.78 فیصد اضافے کے ساتھ 5,652.91 پوائنٹس کی سطح پر، شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.88 فیصد کی اچھال کے ساتھ3915.49پوائنٹس کی سطح پر، جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس 0.64 فیصد اضافے کے ساتھ 7,152.21 پوائنٹس کی سطح پر اور ہینگ سینگ انڈیکس 0.06 فیصد کے معمولی اضافے کے ساتھ 25,078 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہے ہیں۔
ہندوستھا ن سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد