چین نے ایران سے جلد امن مذاکرات شروع کرنے کی اپیل کی
چین نے ایران سے جلد امن مذاکرات شروع کرنے کی اپیل کی بیجنگ/تہران، 25 مارچ (ہ س)۔ مغربی ایشیا میں جاری کشیدگی کے درمیان وانگ ای نے عباس عراقچی سے فون پر بات چیت کر کے جلد از جلد امن مذاکرات شروع کرنے کی اپیل کی ہے۔ چین کے وزیر خارجہ نے کہا کہ موجود
چین کے وزیر خارجہ وانگ ای


چین نے ایران سے جلد امن مذاکرات شروع کرنے کی اپیل کی

بیجنگ/تہران، 25 مارچ (ہ س)۔ مغربی ایشیا میں جاری کشیدگی کے درمیان وانگ ای نے عباس عراقچی سے فون پر بات چیت کر کے جلد از جلد امن مذاکرات شروع کرنے کی اپیل کی ہے۔ چین کے وزیر خارجہ نے کہا کہ موجودہ حالات میں تمام فریقین کو ہر موقع کا فائدہ اٹھا کر بات چیت کی سمت میں آگے بڑھنا چاہیے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ تنازعہ کا حل جنگ نہیں، بلکہ مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

اس دوران ایران کے وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ ان کا ملک صرف عارضی جنگ بندی نہیں، بلکہ مستقل حل چاہتا ہے۔ انہوں نے چین کی جانب سے دی جانے والی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کے لیے شکریہ بھی ادا کیا۔ یہ بات چیت ایران کی درخواست پر ہوئی، جسے خطے میں بڑھتے ہوئے تصادم کے درمیان سفارتی کوششوں کو تیز کرنے کا اشارہ مانا جا رہا ہے۔

چین ایران کا ایک اہم اسٹریٹجک شراکت دار ہے اور پہلے بھی امن کی اپیل کرتا رہا ہے۔ تاہم، چین نے خلیجی خطے میں امریکی ٹھکانوں پر ہونے والے حملوں کی کھل کر حمایت نہیں کی ہے، جس سے اس کی متوازن سفارتی پالیسی بھی سامنے آتی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande