مرکز نے علاقائی رابطہ اسکیم اڑان 2.0 کو منظوری دی
نئی دہلی، 25 مارچ (ہ س):۔ مرکزی حکومت نے ملک میں ہوائی رابطہ کو مضبوط بنانے کے لئے علاقائی رابطہ اسکیم ''اڑان'' (اڑان 2.0) کے نظر ثانی شدہ ورزن کو منظوری دے دی ہے۔ اس اسکیم کے لیے 28,840 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ یہ اسکیم 2026-27 سے 203
مرکز نے علاقائی رابطہ اسکیم اڑان 2.0 کو منظوری دی


نئی دہلی، 25 مارچ (ہ س):۔

مرکزی حکومت نے ملک میں ہوائی رابطہ کو مضبوط بنانے کے لئے علاقائی رابطہ اسکیم 'اڑان' (اڑان 2.0) کے نظر ثانی شدہ ورزن کو منظوری دے دی ہے۔ اس اسکیم کے لیے 28,840 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ یہ اسکیم 2026-27 سے 2035-36 تک 10 سال کی مدت کے لیے نافذ کی جائے گی، اور اس کا مقصد 100 نئے ہوائی اڈے/ہیلی پورٹس تیار کرنا اور علاقائی رابطوں کو فروغ دینا ہے۔ مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات اشونی ویشنو نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں کابینہ نے 28,840 کروڑ روپے کی نظرثانی شدہ علاقائی رابطہ اسکیم 'اڑان' 2.0 کو منظوری دی۔ مالی سال 2026-27 سے مالی سال 2035-36 تک دس سال کی مدت کے لیے 'علاقائی رابطہ اسکیم - نظرثانی شدہ 'اڑان' کے آغاز اور نفاذ کو منظوری دے دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہند کی بجٹ امداد سے اس اسکیم کے لیے کل 28,840 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ نظرثانی شدہ 'اڑان' اسکیم کے تحت، علاقائی رابطہ کو بہتر بنانے کے لیے موجودہ غیر استعمال شدہ ہوائی پٹیوں سے 100 ہوائی اڈوں کو تیار کرنے کی تجویز ہے، جس کی کل لاگت 12,159 کروڑ روپے ہے۔ مرکزی وزیر نے بتایا کہ اس اسکیم میں 200 جدید ہیلی پیڈ تیار کرنے کی بھی تجویز ہے، جس کے لیے کل 3,661 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔ مزید برآں، طویل مدتی مارکیٹ کی ترقی کی ضرورت پر غور کرتے ہوئے، ایئر لائن آپریٹرز کووی جی ایف سپورٹ کی تجویز ہے، جس کی رقم 10,043 کروڑ ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande