
لندن،25مارچ(ہ س)۔سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) نے بدھ کے روز اطلاع دی ہے کہ برطانوی وزیرِ اعظم کیئر سٹارمر نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے فون پر گفتگو کے دوران سعودی عرب پر ایران کے حملوں کی مذمت کی ہے۔سٹارمر نے ’مملکت کی سرزمین کو نشانہ بنانے والے مسلسل ایرانی حملوں پر اپنے ملک کی طرف سے مذمت کا اظہار کیا اور سلامتی و استحکام کے لیے ان کے خطرات پر زور دیا۔‘
محمد بن سلمان اور سٹارمر کے درمیان ہونے والی گفتگو میں موجودہ فوجی کشیدگی کے درمیان خطے میں سکیورٹی کی صورتِ حال اور علاقائی و عالمی سلامتی اور امن پر اس کے اثرات کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سفری سکیورٹی اور عالمی معیشت کو درپیش خطرات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔سٹارمر کے دفتر سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق انہوں نے کہا، ایران کے جاری حملے بشمول اہم قومی انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانا خوفناک تھا۔رہنماو¿ں نے کشیدگی میں کمی کی ضرورت پر تبادل? خیال اور وزیرِ اعظم نے آبنائے ہرمز سے متعلق منصوبہ بندی کے بارے میں اپ ڈیٹ کیا۔ سٹارمر نے سعودی عرب کے لیے برطانیہ کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا، بیان میں کہا گیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan