میامی اوپن 2026: سبالینکا کوارٹر فائنل میں، گاف، موچووا اور ایمبوکو بھی آخری 8 میں
میامی، 24 مارچ (ہ س)۔ عالمی نمبر 1 آرینا سبالینکا شاندار کارکردگی کے ساتھ پیر کو 2026 میامی اوپن کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔ سبالینکا نے چین کی زینگ کن وین کوسیدھے سیٹ میں 6-3، 6-4 سے شکست دی۔ یہ میچ ایک گھنٹہ 25 منٹ تک جاری رہا۔ سبالینکا اب ”سن
Sports-Tennis-MiamiOpen-Sabalenka


میامی، 24 مارچ (ہ س)۔ عالمی نمبر 1 آرینا سبالینکا شاندار کارکردگی کے ساتھ پیر کو 2026 میامی اوپن کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔ سبالینکا نے چین کی زینگ کن وین کوسیدھے سیٹ میں 6-3، 6-4 سے شکست دی۔ یہ میچ ایک گھنٹہ 25 منٹ تک جاری رہا۔ سبالینکا اب ”سن شائن ڈبل“ (اسی سال انڈین ویلز اور میامی اوپن جیت کر) حاصل کرنے کے ایک قدم کے قریب ہے۔

کوارٹر فائنل میں سبالینکا کا مقابلہ امریکی ہیلی بیپٹسٹ سے ہوگا جنہوں نے جیلینا اوسٹاپینکو کو 6-3، 6-4 سے شکست دی۔

ادھر امریکہ کی چوتھی سیڈڈ کوکو گاف نے رومانیہ کی سورانا سرسٹیا کو سخت مقابلے میں 6-4، 3-6، 6-2 سے شکست دے کر آخری آٹھ میں جگہ بنالی۔ گاف نے دوسرے سیٹ میں جدوجہد کی لیکن تیسرے سیٹ میں زبردست واپسی کرکے میچ جیت لیا۔

جمہوریہ چیک کی کیرولینا موچووا نے فلپائن کی الیگزینڈرا ایلا کو یک طرفہ مقابلے میں باآسانی 6-0، 6-2 سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

کینیڈین نوجوان وکٹوریہ ایمبوکو نے بھی مضبوط کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے روس کی میرا اینڈریوا کو 7-6(4)، 4-6، 6-0 سے شکست دی۔ایمبوکو نے میچ جیتنے کے لیے فیصلہ کن سیٹ میں مضبوط کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

اب کوارٹر فائنل میں ایمبوکو کا مقابلہ موچووا سے ہوگا، جہاں دونوں کھلاڑی سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے مقابلہ کریں گی۔

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande