دورہ جنوبی افریقہ کے لیے بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کا اعلان
۔ٹیم انڈیا اپنے افریقہ کے دورے پر پانچ میچوں کی ٹی20 سیریز کھیلے گی نئی دہلی، 24 مارچ (ہ س)۔ جنوبی افریقہ کے دورے کے لیے ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ سلیکشن کمیٹی نے پانچ میچوں کی ٹی20 انٹرنیشنل سیریز کے لیے متوازن اور مضبوط ٹ
Sports-Cricket-Indiasquad-T20Is-SA


۔ٹیم انڈیا اپنے افریقہ کے دورے پر پانچ میچوں کی ٹی20 سیریز کھیلے گی

نئی دہلی، 24 مارچ (ہ س)۔ جنوبی افریقہ کے دورے کے لیے ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ سلیکشن کمیٹی نے پانچ میچوں کی ٹی20 انٹرنیشنل سیریز کے لیے متوازن اور مضبوط ٹیم کا انتخاب کیا ہے جس کی قیادت ہرمن پریت کوسونپی گئی ہے، جب کہ اسمرتی مندھانا نائب کپتان کے فرائض انجام دیں گی۔

ٹیم میں شفالی ورما، جمیما روڈریگس، دیپتی شرمااور رچا گھوش جیسی تجربہ کار کھلاڑی شامل ہیں، جو بلے بازی کو مضبوطی دیں گی۔ وہیں گیندبازی کے شعبے میں رینوکا ٹھاکر، اروندھتی ریڈی،اور شرینکا پاٹل توازن فراہم کرتی ہیں۔ اس کے علاوہ کچھ نوجوان کھلاڑیوں کو بھی موقع دیا گیا ہے جن میں کاشوی گوتم، کرانتی گوڑ اور شری چارنی شامل ہیں۔

ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان یہ ٹی20سیریز 17 اپریل 2026 سے شروع ہوگی۔ سیریز کا دوسرا میچ 19 اپریل، تیسرا 22 اپریل اور چوتھا 25 اپریل کو کھیلا جائے گا۔

پہلا اور دوسرا میچ ڈربن جبکہ تیسرا اور چوتھا میچ جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔ سیریز کا پانچواں اور آخری میچ 27 اپریل کو کھیلا جائے گا۔تمام میچ ہندوستانی معیاری وقت کے مطابق شام اور رات کے اوقات میں کھیلے جائیں گے، جس سے یہ سیریز ہندوستانی شائقین کے لیے بھی توجہ کا مرکز بنے گی۔

یہ دورہ آئندہ بین الاقوامی ٹورنامنٹس کی تیاری کے لحاظ سے بہت اہم مانا جا رہا ہے اور ٹیم انڈیا اس سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی تیاریوں کو مزید مضبوط کرنا چاہے گی۔

ہندوستانی ٹیم:

ہرمن پریت کور (کپتان)، اسمرتی مندھانا (نائب کپتان)، شفالی ورما، جمیمہ روڈریگس، دیپتی شرما، رچا گھوش (وکٹ کیپر)، اروندھتی ریڈی، رینوکا ٹھاکر، کرانتی گوڈ، شری چارنی، شرینکا پاٹل، کاشوی گوتم، بھارتی پھلماتی،اوما چھیتری(وکٹ کیپر)، انوشکا شرما۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande