چھوٹے شہروں کے لیے ای-بس کی فراہمی کا مطالبہ، اشوک چوہان کا پارلیمنٹ میں مطالبہ
نانڈیڑ ، 24 مارچ (ہ س)۔ راجیہ سبھا کے رکن اشوک چوہان نے مہاراشٹر کے چھوٹے شہروں کے لیے ’پی ایم ای-بس سروس‘ اسکیم کے تحت زیادہ سے زیادہ الیکٹرک بسیں فراہم کرنے کا مطالبہ پارلیمنٹ میں اٹھایا۔ سوال و جواب کے دوران اس اسکیم پر بحث میں حصہ لیتے ہ
Politics-Maha-PM-E-Bus-Scheme


نانڈیڑ ، 24 مارچ (ہ س)۔ راجیہ سبھا کے رکن اشوک چوہان نے مہاراشٹر کے چھوٹے شہروں کے لیے ’پی ایم ای-بس سروس‘ اسکیم کے تحت زیادہ سے زیادہ الیکٹرک بسیں فراہم کرنے کا مطالبہ پارلیمنٹ میں اٹھایا۔

سوال و جواب کے دوران اس اسکیم پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے انہوں نے مرکزی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ دوسرے مرحلے میں 35 ہزار الیکٹرک بسوں کی فراہمی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ اس کا فائدہ مہاراشٹر کے چھوٹے شہروں کو بھی بڑی تعداد میں ملنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے اقدام سے شروع ہونے والی اس اسکیم کے ذریعے شہریوں کو کم خرچ اور ماحول دوست سفر کی سہولت حاصل ہوگی۔

اشوک چوہان نے نشاندہی کی کہ بڑی میونسپل کارپوریشنز کے پاس مالی وسائل زیادہ ہوتے ہیں، اس لیے وہ بس سروس بہتر طریقے سے چلا سکتی ہیں، جبکہ چھوٹے شہروں کو مالی محدودیت کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اس پر جواب دیتے ہوئے مرکزی وزیر برائے ہاؤسنگ و شہری امور منوہر لال کھٹر نے کہا کہ حکومت زیادہ سے زیادہ شہروں کو اس اسکیم میں شامل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دوسرے مرحلے کے معیار ابھی طے نہیں کیے گئے ہیں اور حتمی معیار طے ہونے کے بعد ریاستی حکومتیں اپنے تجاویز پیش کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تجاویز کے مطابق ضروری ترامیم کرنے کے لیے مرکز مثبت رویہ اختیار کرے گا۔

واضح رہے کہ 16 اگست 2023 کو شروع کی گئی ’پی ایم ای-بس سروس‘ اسکیم کے پہلے مرحلے میں 2027 تک ملک کے 116 شہروں میں 10 ہزار بسیں فراہم کی جائیں گی، جبکہ دوسرے مرحلے میں 35 ہزار بسوں کی فراہمی کا منصوبہ ہے۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande