سائی پیرینٹرلز کا آئی پی او کھلا، 27 مارچ تک  دے سکتے ہیں درخواست
نئی دہلی، 24 مارچ (ہِ س)۔ فارماسیوٹیکل فارمولیشن تیار کرنے والی کمپنی سائی پیرینٹرلز لمیٹڈ کا 408.79 کروڑ روپے کا آئی پی او آج سبسکرپشن کے لیے لانچ کر دیا گیا۔ اس آئی پی او میں سرمایہ کار 27 مارچ تک بولی لگا سکیں گے۔ ایشو کی کلوزنگ کے بعد 30 مارچ ک
25-2024


نئی دہلی، 24 مارچ (ہِ س)۔ فارماسیوٹیکل فارمولیشن تیار کرنے والی کمپنی سائی پیرینٹرلز لمیٹڈ کا 408.79 کروڑ روپے کا آئی پی او آج سبسکرپشن کے لیے لانچ کر دیا گیا۔ اس آئی پی او میں سرمایہ کار 27 مارچ تک بولی لگا سکیں گے۔ ایشو کی کلوزنگ کے بعد 30 مارچ کو شیئرز کا الاٹمنٹ کیا جائے گا، جبکہ یکم اپریل کو الاٹ کیے گئے شیئر ڈی میٹ اکاؤنٹ میں کریڈٹ کر دیے جائیں گے۔ کمپنی کے شیئر دو اپریل کو بی ایس ای اور این ایس ای پر لسٹ ہو سکتے ہیں۔ دوپہر 12 بجے تک اس آئی پی او کے لیے 988 درخواستوں کے ذریعے دو فیصد سبسکرپشن آ چکا تھا۔

اس آئی پی او میں بولی لگانے کے لیے 372 سے لے کر 392 روپے فی شیئر کا پرائس بینڈ طے کیا گیا ہے، جبکہ لاٹ سائز 38 شیئر کا ہے۔ اس آئی پی او میں ریٹیل انویسٹرز کم سے کم ایک لاٹ یعنی 38 شیئرز کے لیے بولی لگا سکتے ہیں، جس کے لیے انہیں 14,896 روپے کی سرمایہ کاری کرنی ہوگی۔ اسی طرح ریٹیل انویسٹرز 1,93,648 روپے کی سرمایہ کاری سے زیادہ سے زیادہ 13 لاٹس میں 494 شیئرز کے لیے بولی لگا سکتے ہیں۔ اس آئی پی او کے تحت 5 روپے فیس ویلیو والے کل 1,04,28,288 شیئر جاری کیے جائیں گے۔ ان میں 284.79 کروڑ روپے کے 72,70,408 نئے شیئر جاری ہوں گے، جبکہ 124 کروڑ روپے کے 31,57,880 شیئر آفر فار سیل ونڈو کے ذریعے فروخت کیے جائیں گے۔

اس آئی پی او میں کوالیفائیڈ انسٹی ٹیوشنل بائرز (کیو آئی بی) کے لیے زیادہ سے زیادہ 50 فیصد حصہ ریزرو کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ریٹیل انویسٹرز کے لیے کم سے کم 35 فیصد حصہ اور نان انسٹی ٹیوشنل انویسٹرز (این آئی آئی) کے لیے کم سے کم 15 فیصد حصہ ریزرو ہے۔ اس ایشو کے لیے اریہنت کیپیٹل مارکیٹس لمیٹڈ کو بک رننگ لیڈ منیجر بنایا گیا ہے۔ وہیں بگ شیئر سروسز پرائیویٹ لمیٹڈ کو رجسٹرار بنایا گیا ہے۔

کمپنی کی مالی حالت کی بات کریں تو کیپٹل مارکیٹ ریگولیٹر سیبی کے پاس جمع کرائے گئے ڈرافٹ ریڈ ہیرنگ پراسپیکٹس (ڈی آر ایچ پی) میں کیے گئے دعوے کے مطابق اس کی مالی صحت مسلسل مضبوط ہوئی ہے۔ مالی سال 23-2022 میں کمپنی کو 4.38 کروڑ روپے کا خالص منافع ہوا تھا، جو اگلے مالی سال 24-2023 میں بڑھ کر 8.42 کروڑ روپے اور 25-2024 میں بڑھ کر 14.43 کروڑ روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔ موجودہ مالی سال کی پہلی ششماہی یعنی اپریل سے 30 ستمبر 2025 تک کمپنی کو 7.76 کروڑ روپے کا خالص منافع ہو چکا ہے۔

اس دوران کمپنی کی کل آمدنی میں بھی مسلسل اضافہ ہوا۔ مالی سال 23-2022 میں اسے 97.03 کروڑ روپے کی کل آمدنی حاصل ہوئی، جو مالی سال 24-2023 میں بڑھ کر 155.18 کروڑ روپے اور مالی سال 25-2024 میں بڑھ کر 163.74 کروڑ روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔ موجودہ مالی سال کی پہلی ششماہی یعنی اپریل سے 30 ستمبر 2025 تک کمپنی 89.43 کروڑ روپے کی آمدنی حاصل کر چکی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande