
نئی دہلی، 24 مارچ (ہ س)۔ ڈیجیٹل امیجنگ سلوشن کے شعبے میں سرگرم کمپنی ہائینس مائیکرو الیکٹرانکس لمیٹڈ کا 21.67 کروڑ روپے کا آئی پی او آج سبسکرپشن کے لیے لانچ کر دیا گیا۔ اس آئی پی او میں 27 مارچ تک بولی لگائی جا سکتی ہے۔ ایشو کی کلوزنگ کے بعد 30 مارچ کو شیئرز کا الاٹمنٹ کیا جائے گا، جبکہ یکم اپریل کو الاٹ کیے گئے شیئر ڈی میٹ اکاؤنٹ میں کریڈٹ کر دیے جائیں گے۔ کمپنی کے شیئر دو اپریل کو بی ایس ای کے ایس ایم ای پلیٹ فارم پر لسٹ ہو سکتے ہیں۔ دوپہر 11:30 بجے تک اس آئی پی او کے لیے 127 درخواستوں کے ذریعے تین فیصد سبسکرپشن آ چکا تھا۔
اس آئی پی او میں بولی لگانے کے لیے 114 روپے سے لے کر 120 روپے فی شیئر کا پرائس بینڈ طے کیا گیا ہے، جبکہ لاٹ سائز 1,200 شیئر کا ہے۔ اس آئی پی او میں ریٹیل انویسٹرز کو دو لاٹس یعنی 2,400 شیئرز کے لیے بولی لگانی ہوگی، جس کے لیے انہیں 2,88,000 روپے کی سرمایہ کاری کرنی ہوگی۔ اس آئی پی او کے تحت 10 روپے فیس ویلیو والے کل 18.06 لاکھ شیئر جاری ہو رہے ہیں۔ ان میں 19 کروڑ روپے کے 15,62,400 نئے شیئر اور دو کروڑ روپے کے 1,52,400 شیئر آفر فار سیل ونڈو کے ذریعے فروخت کیے جا رہے ہیں۔ جبکہ 91,200 شیئر مارکیٹ میکرز کے لیے ریزرو کیے گئے ہیں۔
کمپنی کے آئی پی او میں کوالیفائیڈ انسٹی ٹیوشنل بائرز (کیو آئی بی) کے لیے 47.24 فیصد حصہ ریزرو کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ریٹیل انویسٹرز کے لیے 33.36 فیصد حصہ اور نان انسٹی ٹیوشنل انویسٹرز (این آئی آئی) کے لیے 14.35 فیصد حصہ ریزرو ہے۔ اس کے علاوہ مارکیٹ میکرز کے لیے 5.05 فیصد حصہ ریزرو کیا گیا ہے۔ اس ایشو کے لیے فنٹلیکچوئل کارپوریٹ ایڈوائزرز پرائیویٹ لمیٹڈ کو بک رننگ لیڈ مینیجر بنایا گیا ہے، جبکہ اسکائی لائن فنانشل سروسز پرائیویٹ لمیٹڈ کو رجسٹرار بنایا گیا ہے۔ جبکہ رینبو سیکیورٹیز پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کا مارکیٹ میکر ہے۔
کمپنی کی مالی حالت کی بات کریں تو کیپٹل مارکیٹ ریگولیٹر سیبی کے پاس جمع کرائے گئے ڈرافٹ ریڈ ہیرنگ پراسپیکٹس (ڈی آر ایچ پی) میں کیے گئے دعوے کے مطابق اس کی مالی صحت مسلسل مضبوط ہوئی ہے۔ مالی سال 2022-23 میں کمپنی کو 44 لاکھ روپے کا خالص منافع ہوا تھا، جو اگلے مالی سال 24-2023 میں بڑھ کر 2.39 کروڑ روپے اور مالی سال 25-2024 میں بڑھ کر 2.52 کروڑ روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔ موجودہ مالی سال میں اپریل سے 31 دسمبر 2025 تک کمپنی کو 3.41 کروڑ روپے کا خالص منافع ہو چکا ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد