مدھیہ پردیش میں پھر بدلے گا موسم کا مزاج، 29-26 مارچ کو ایکٹیو ہوں گے دو نئے سسٹم، آندھی-بارش کے آثار
مدھیہ پردیش میں پھر بدلے گا موسم کا مزاج، 29-26 مارچ کو ایکٹیو ہوں گے دو نئے سسٹم، آندھی-بارش کے آثار۔ ریاست کے شمالی حصوں میں بادل چھائے، درجہ حرارت میں گراوٹ درج بھوپال، 24 مارچ (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے موسم میں ایک بار پھر تبدیلی دیکھنے کو مل رہی
ایم پی موسم کی علامتی تصویر


مدھیہ پردیش میں پھر بدلے گا موسم کا مزاج، 29-26 مارچ کو ایکٹیو ہوں گے دو نئے سسٹم، آندھی-بارش کے آثار۔ ریاست کے شمالی حصوں میں بادل چھائے، درجہ حرارت میں گراوٹ درج

بھوپال، 24 مارچ (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے موسم میں ایک بار پھر تبدیلی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ پیر کو ریاست کے شمالی حصوں اجین، ساگر اور گوالیار- چنبل ڈویژن میں سائیکلونک سرکولیشن کے اثر سے بادل چھائے رہے، جس سے دن کے درجہ حرارت میں گراوٹ درج کی گئی۔ گوالیار میں درجہ حرارت 30 ڈگری سیلسیس سے نیچے پہنچ گیا۔ حالانکہ، ریاست کے دیگر علاقوں میں گرمی کا اثر برقرار رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، آج منگل کو ریاست میں گرمی کا اثر جاری رہے گا، لیکن 27 اور 26 مارچ کو موسم پھر کروٹ لے سکتا ہے۔ اس دوران کئی علاقوں میں آندھی اور بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ 26 مارچ کو شمال-مغربی ہندوستان میں ایک نیا ویسٹرن ڈسٹربنس سرگرم ہوگا، جس کا اثر گوالیار، چنبل، ساگر اور ریوا ڈویژن میں قریب دو دن تک دیکھنے کو ملے گا۔ اس کے بعد 29 مارچ کو ایک اور ویسٹرن ڈسٹربنس سرگرم ہونے کا امکان ہے، جس سے مارچ کے اختتام اور اپریل کی شروعات آندھی - بارش کے ساتھ ہو سکتی ہے۔

ادھر، گزشتہ دنوں ریاست میں مسلسل چار دن تک آندھی، بارش اور ژالہ باری کا دور چلا۔ اس کے تھمتے ہی اب درجہ حرارت میں تیزی آنے لگی ہے۔ پیر کو رائسین میں سب سے زیادہ 38 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت درج کیا گیا۔ دیگر اضلاع کی بات کریں تو نرمداپورم میں 37.4 ڈگری سیلسیس، رتلام میں 36.4 ڈگری، گنا اور کھرگون میں 36.2 ڈگری، کھجوراہو میں 36 ڈگری، نرسنگھ پور میں 35.4 ڈگری، دھار میں 35.3 ڈگری، کھنڈوا میں 35.1 ڈگری اور امریا میں 35 ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ پانچ بڑے شہروں میں اجین سب سے گرم رہا، جہاں پارہ 35 ڈگری تک پہنچا۔ وہیں، بھوپال میں 34.4 ڈگری، اندور میں 34.9 ڈگری، جبل پور میں 34.2 ڈگری اور گوالیار میں 29.2 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت درج ہوا۔

قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں سرگرم رہے مضبوط سسٹم کے سبب ریاست کے 45 اضلاع میں آندھی-بارش ہوئی، جن میں سے 17 اضلاع میں ژالہ باری بھی درج کی گئی۔ تیز آندھی کے باعث کیلا، پپیتا اور گیہوں کی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ دھار اور کھرگون سمیت کئی اضلاع میں زیادہ اثر دیکھنے کو ملا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande