'بھوت بنگلہ' کا نیا گانا 'تو ہی دسدا' نے تجسس بڑھا دیا۔
بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی آنے والی فلم ’بھوت بنگلہ‘ کا دوسرا گانا ’تو ہی دِسدا‘ ریلیز کر دیا گیا ہے، جسے شائقین کی جانب سے زبردست رسپانس مل رہا ہے۔ 23 مارچ کو ٹیزر ریلیز ہونے کے بعد سے شائقین اس رومانوی ٹریک کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ گانے
گانا


بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی آنے والی فلم ’بھوت بنگلہ‘ کا دوسرا گانا ’تو ہی دِسدا‘ ریلیز کر دیا گیا ہے، جسے شائقین کی جانب سے زبردست رسپانس مل رہا ہے۔ 23 مارچ کو ٹیزر ریلیز ہونے کے بعد سے شائقین اس رومانوی ٹریک کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ گانے میں اکشے کمار اور وامیکا گبی کے درمیان کی کیمسٹری کو شائقین پسند کر رہے ہیں۔

اس خوبصورت گیت کو معروف گلوکار اریجیت سنگھ اور نکیتا گاندھی نے گایا ہے اور اس کی موسیقی پریتم نے دی ہے۔ ریلیز ہوتے ہی اس گانے کی دھن اور بول کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا گیا۔ اکشے کمار نے بھی اریجیت سنگھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھ کام کرنا ہمیشہ ایک خاص تجربہ ہوتا ہے۔

پریہ درشن کی ہدایت کاری میں بنائی گئی، بھوت بنگلہ ایک ہارر کامیڈی فلم ہے جو 10 اپریل 2026 کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔ اس فلم میں تبو، پریش راول، اور راجپال یادیو جیسے تجربہ کار اداکار بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande