بادشاہ نے خفیہ طور پر دوسری شادی کر لی، تصاویر وائرل
معروف ریپر بادشاہ اس وقت اپنی پیشہ ورانہ اور ذاتی زندگی دونوں کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔ جہاں ان کا حالیہ گانا ٹیٹیری فحاشی کے الزامات کے باعث تنازعات میں گھرا ہوا ہے، وہیں ان کی شادی کی خبروں نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔ رپورٹس کے مطابق بادشاہ
شادی


معروف ریپر بادشاہ اس وقت اپنی پیشہ ورانہ اور ذاتی زندگی دونوں کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔ جہاں ان کا حالیہ گانا ٹیٹیری فحاشی کے الزامات کے باعث تنازعات میں گھرا ہوا ہے، وہیں ان کی شادی کی خبروں نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔ رپورٹس کے مطابق بادشاہ نے اداکارہ و ماڈل ایشا ریکھی سے خفیہ شادی کر لی ہے۔

دراصل 24 مارچ کو ایشا ریکھی کی والدہ پونم ریکھی نے اپنے انسٹاگرام اکاو¿نٹ پر کچھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں جن میں بادشاہ اور ایشا روایتی شادی کے لباس میں دکھائی دے رہے ہیں۔ ان تصاویر میں، جوڑے کو ہاروں کا تبادلہ کرتے اور قریبی دوستوں اور اہل خانہ کی موجودگی میں ایک پادری کی ہدایت کے مطابق شادی کی رسومات ادا کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ تاہم اس معاملے پر بادشاہ یا ایشا ریکھی کی جانب سے ابھی تک کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

غور طلب ہے کہ بادشاہ اور ایشا ریکھی کی ڈیٹنگ کی افواہیں کافی عرصے سے گردش کر رہی ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ دونوں کی پہلی ملاقات ایک باہمی دوست کی پارٹی میں ہوئی تھی اور اس کے بعد سے انہیں کئی مواقع پر ایک ساتھ دیکھا گیا ہے۔ گزشتہ سال کرن اوجلا کے البم لانچ ایونٹ میں ان کی موجودگی نے بھی ان افواہوں کو ہوا دی۔

غور طلب ہے کہ بادشاہ کی پہلی شادی جیسمین مسیح سے ہوئی تھی، جن سے ان کی 2020 میں طلاق ہوگئی اور ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande