
بیڑ ، 24 مارچ (ہ س)۔ مہاراشٹر کے بیڑ ضلع میں گنے کے کسانوں کو بڑی راحت ملی ہے، جہاں ضلع کلکٹر ویویک جانسن نے شوگر ملوں کو ہدایت دی ہے کہ بقایا گنے کی قیمت اور ایف آر پی کی رقم کسانوں کے بینک کھاتوں میں اپریل کے آخر تک جمع کرائی جائے۔
اس احتجاج کے پیش نظر جمعہ کے روز شوگر مل انتظامیہ کے ساتھ ایک ہنگامی میٹنگ منعقد کی گئی، جس میں بقایا ادائیگیوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ قانون کے مطابق گنے کی کرشنگ کے بعد 14 دن کے اندر کسانوں کو ادائیگی کرنا لازمی ہے، تاہم کئی کارخانوں نے اس اصول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے رقم روک رکھی تھی، جس سے کسانوں میں ناراضگی پائی جا رہی تھی۔
انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ اپریل کے آخری ہفتے میں ایک اور جائزہ میٹنگ کی جائے گی، جس میں عملی طور پر ادائیگی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ اس فیصلے کے بعد مالی مشکلات کا سامنا کر رہے گنے کے کسانوں کو بڑی حد تک راحت ملنے کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / جاوید این اے