فاروق عبداللہ پر حملہ کرنے والے ملزم کو چھ اپریل تک عدالتی حراست میں بھیجا گیا
فاروق عبداللہ پر حملہ کرنے والے ملزم کو چھ اپریل تک عدالتی حراست میں بھیجا گیا جموں، 24 مارچ (ہ س)۔ جموں کی ایک مقامی عدالت نے نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ پر فائرنگ کے ملزم کمل سنگھ جموال کو 6 اپریل تک عدالتی حراست میں بھیج دیا۔ ملزم کو پول
Attack


فاروق عبداللہ پر حملہ کرنے والے ملزم کو چھ اپریل تک عدالتی حراست میں بھیجا گیا

جموں، 24 مارچ (ہ س)۔ جموں کی ایک مقامی عدالت نے نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ پر فائرنگ کے ملزم کمل سنگھ جموال کو 6 اپریل تک عدالتی حراست میں بھیج دیا۔ ملزم کو پولیس ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا۔ سٹی جج کی عدم موجودگی کے باعث جموال کو سب جج کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اسے جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجنے کا حکم دیا گیا۔

واضح رہے کہ 11 مارچ کو اس وقت بڑا حادثہ ٹل گیا تھا جب 63 سالہ کمل سنگھ جموال نے گریٹر کیلاش، جموں میں ایک شادی کی تقریب سے واپسی کے دوران فاروق عبداللہ پر فائرنگ کی تھی۔ تاہم موقع پر موجود لوگوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو قابو کر لیا اور اس کے قبضے سے ریوالور برآمد کر کے اسے گرفتار کر لیا گیا۔

ملزم کو 12 مارچ کو سٹی جج کی جانب سے پانچ دن کے پولیس ریمانڈ پر بھیجا گیا تھا، جس کے بعد 16 مارچ کو سب جج نے اس کے ریمانڈ میں مزید سات دن کی توسیع کی تھی۔ ملزم کے وکیل کے مطابق تفتیش تقریباً مکمل ہو چکی ہے اور جلد ہی عدالت میں حتمی چارج شیٹ پیش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ دنوں میں ضمانت کے لیے درخواست دائر کرنے کا فیصلہ بھی کیا جا سکتا ہے۔

پولیس نے اس واقعے کی تحقیقات کے لیے ڈپٹی انسپکٹر جنرل کی نگرانی میں ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) بھی تشکیل دی ہے۔ ملزم کے خلاف اقدام قتل اور آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande