شروعاتی کاروبار میں اسٹاک مارکیٹ پر زبردست دباؤ، سینسیکس اور نفٹی میں بڑی گراوٹ
نئی دہلی، 23 مارچ (ہ س)۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی گھریلو شیئر مارکیٹ میں آج ابتدائی کاروبار کے دوران بڑی گراوٹ کا رجحان نظر آ رہا ہے ۔ آج کا کاروبار بھی کمزوری کے ساتھ ہوا۔ بازار کھلتے ہی مارکیٹ میں بنے منفی جذبات کی وجہ سے سینسیکس اور نفٹی دون
Stock-Market-Early-Trade


نئی دہلی، 23 مارچ (ہ س)۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی گھریلو شیئر مارکیٹ میں آج ابتدائی کاروبار کے دوران بڑی گراوٹ کا رجحان نظر آ رہا ہے ۔ آج کا کاروبار بھی کمزوری کے ساتھ ہوا۔ بازار کھلتے ہی مارکیٹ میں بنے منفی جذبات کی وجہ سے سینسیکس اور نفٹی دونوں انڈیکس کی کمزوری مزید بڑھ گئی ۔حالانکہ تھوڑی دیر بعد خریداروں نے خریداری کا دباؤ بڑھانے کی کوشش کی، لیکن ان کی کوششوں کا بازار پر زیادہ اثر نہیں پڑا۔ صبح 10 بجے تک، سینسیکس 2.22 فیصد اور نفٹی 2.25 فیصد کی کمزوری کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔

حصص بازار کے بڑے شیئروں میں سے او این جی سی 0.87 فیصد، ٹی سی ایس0.18 فیصد اور ایچ سی ایل ٹیکنالوجیز 0.76 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے ۔ دوسری طرف، ٹاٹا اسٹیل، ہنڈالکو انڈسٹریز، شریرام فائنانس، جے ایس ڈبلیو اسٹیل اور ایچ ڈی ایف سی لائف کے شیئر 4.18 فیصد سے لے کر 2.85 فیصد تک کے نقصان کے ساتھ کاروبار کرتے ہوئے نظر آئے۔

اب تک، شیئر بازار میں 2,781 شیئروں میں ایکٹو ٹرینڈنگ ہو رہی تھی۔ ان میں سے 240 شیئر منافع کمانے کے بعد سبز نشان میں جبکہ 2541 شیئرز خسارے کے بعد سرخ نشان میں کاروبار کرتے ہوئے نظر آ رہے تھے ۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئروں میں سے تین شیئر خریداری کی حمایت کی وجہ سے سبز نشان میں رہے۔ دوسری جانب فروخت کے دباؤ کے باعث 27 شیئروں کا کاروبار سرخ نشان میں رہا۔ جبکہ نفٹی میں شامل 50 شیئروں میں سے تین شیئر سبز نشان میں اور 47 شیئرسرخ نشان میں تجارت کرتے ہوئے دیکھے گئے۔

بی ایس ای سینسیکس آج 800.38 پوائنٹس کے نقصان کے ساتھ 73,732.58 پر کھلا۔ کاروبار کے آغاز میں، انڈیکس 1,555.62 پوائنٹس کی سطح پر گر کر 72,977.34 پر آگیا۔ اس تیزی سے گراوٹ کے بعد، خریداروں نے خریداری شروع کی، جس کے نتیجے میں سینسیکس کی پوزیشن میں قدرے بہتری آئی۔ تاہم یہ خریداری زیادہ دیر تک نہیں چل سکی۔ ٹریڈنگ کے پہلے بیس منٹ کے بعد فروخت کا دباؤ بڑھ گیا، جس کی وجہ سے انڈیکس دوبارہ گر گیا۔ بازار میں خرید و فروخت جاری رہنے کے درمیان، صبح 10 بجے تک سینسیکس 1,653.28 پوائنٹس گر کر 72,879.68 کی سطح پر پہنچ گیا۔

سینسیکس کی طرح آج این ایس ای نفٹی بھی 290.15 پوائنٹس گر کر 22,824.35 پر کھلا۔ مارکیٹ کھلتے ہی منفی جذبات نے انڈیکس کو 22,634.55 تک پہنچا دیا۔ تاہم، خریداروں نے وقفے وقفے سے خریداری کے دباو¿ کو بڑھانے کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں نفٹی کی پوزیشن میں معمولی بہتری آئی، جو پہلے بیس منٹ میں 22,741.35 پوائنٹس تک پہنچ گئی۔اس کے بعد ایک بار پھر فروخت کا دباؤ پھر بڑھ گیا، جس کے نتیجے میں انڈیکس کی کمزوری دوبارہ بڑھنے لگی ۔ خرید و فروخت جاری رہنے کے درمیان، نفٹی صبح 10 بجے 519.05 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 22,595.45 کی سطح پر پر کاروبار کر رہا تھا۔

اس سے پہلے، گزشتہ ہفتے کے گزشتہکاروباری دن جمعہ کو، سینسیکس 325.70 پوائنٹس یعنی 0.44 فیصد بڑھ کر 74,532.96 کی سطح پر بند ہوا تھا۔ نفٹی 112.35 پوائنٹس یعنی 0.49 فیصد بڑھ کر 23,114.50 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande