نیوزی لینڈ میں نئے ٹی 20 ٹورنامنٹ’این زیڈ 20‘ کی منظوری دے دی
- سپرا سمیش کی جگہ لے سکتا ہے ایونٹ ویلنگٹن، 23 مارچ (ہ س)۔ نیوزی لینڈ کرکٹ نے ایک مجوزہ نئے ٹی 20 ٹورنامنٹ”این زیڈ 20“ کو ملک کا اہم ترین گھریلو ٹی 20بنانے کی سمت میں ابتدائی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کے بعد بورڈ اب مقابلے کے انعقاد ، حقوق کی تقس
Sports-Cricker-NZ20-NewZealand


- سپرا سمیش کی جگہ لے سکتا ہے ایونٹ

ویلنگٹن، 23 مارچ (ہ س)۔ نیوزی لینڈ کرکٹ نے ایک مجوزہ نئے ٹی 20 ٹورنامنٹ”این زیڈ 20“ کو ملک کا اہم ترین گھریلو ٹی 20بنانے کی سمت میں ابتدائی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کے بعد بورڈ اب مقابلے کے انعقاد ، حقوق کی تقسیم اور تجارتی انتظامات جیسے پہلوؤں پر کام کرے گا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق اس اقدام کا مقصد ملک کے ڈومیسٹک ٹی 20 سسٹم کو بہتر بنانا ہے۔ لاگو ہونے بعد یہ این زیڈ20 موجودہ سپر اسمیش مقابلے کی جگہ لے سکتا ہے۔ سپر اسمیش مردوں کے زمرے کے لیے 2005-06 میں اور خواتین کے زمرے کے لیے 2007-08 میں شروع ہو ا تھا۔

نئے ٹورنامنٹ کے ساتھ، نیوزی لینڈ کرکٹ موجودہ ایسوسی ایشن پر مبنی نظام سے ہٹ کر ٹیم پر مبنی نظام اپنائے گی، جیسا کہ دنیا کے کئی ممالک میں رائج ہے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی چیئرپرسن ڈیانا پوکیٹاپو-لنڈن نے پیر کو کہا کہ بورڈ کے پاس ’این زیڈ 20‘ کو آزادانہ طور پر منعقد کرنے یا اسے آسٹریلیا کے بگ بیش مقابلے سے منسلک کرنے کا اختیار تھا، لیکن تفصیلی بات چیت کے بعد آزادانہ مقابلے کو مناسب سمجھا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ”بورڈ نے تمام تجاویز پر غور کیا ہے اور یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ 21 سال پرانے سپر اسمیش مقابلے کو بہتر بنانے کا صحیح وقت ہے۔ یہ وسیع مشاورت اور ڈیلوئٹ کی رپورٹ سمیت متعدد پہلوؤں کے مطالعہ کے بعد کیا گیا ہے۔“

انہوں نے مزید کہا کہ اگلا مرحلہ این زیڈ 20 کے ساتھ شرائط کو حتمی شکل دینا اور اراکین کی حمایت حاصل کرنا ہوگا۔ نیوزی لینڈ کرکٹ نے یہ بھی واضح کیا کہ نئے مقابلے میں خواتین کی کرکٹ کو خصوصی ترجیح دی جائے گی، تاکہ خواتین کے ٹی20 مقابلوں کو یکساں اہمیت اور وسیع تر پہچان مل سکے۔

علاقائی نمائندگی کو برقرار رکھنے پر بھی زور دیا جائے گا، جس سے ملک بھر کے ناظرین اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو قریب سے دیکھ سکیں گے۔ ٹیم کی ملکیت اور شیئر ہولڈنگ سے متعلق مسائل پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande