ٹاٹا آئی پی ایل فین پارک 2026 کا اعلان: پہلے مرحلے میں 15 شہروں میں براہ راست میچ کا تجربہ دستیاب ہوگا۔
نئی دہلی، 23 مارچ (ہ س): بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے ٹاٹا آئی پی ایل فین پارک 2026 کے پہلے مرحلے کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ ایونٹ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 کے افتتاحی مرحلے کے ساتھ ہوگا، جس سے ملک بھر کے شائقین
ٹاٹا


نئی دہلی، 23 مارچ (ہ س): بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے ٹاٹا آئی پی ایل فین پارک 2026 کے پہلے مرحلے کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ ایونٹ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 کے افتتاحی مرحلے کے ساتھ ہوگا، جس سے ملک بھر کے شائقین کو اسٹیڈیم کے باہر آئی پی ایل کے جوش و خروش کا تجربہ کرنے کا موقع ملے گا۔

بورڈ کے مطابق، پہلے تین ہفتوں کے دوران 11 ریاستوں کے 15 شہروں میں فین پارکس کا انعقاد کیا جائے گا۔ ان ایونٹس کا مقصد زیادہ سے زیادہ شائقین تک آئی پی ایل کے جوش و خروش کو پہنچانا اور اجتماعی ماحول میں میچوں سے لطف اندوز ہونا ہے۔

فین پارک تین ہفتے کے آخر میں منعقد کیا جائے گا، پہلا ہفتہ 28 اور 29 مارچ، دوسرا ہفتہ 4 اور 5 اپریل، اور تیسرا ہفتہ 11 اور 12 اپریل 2026 کو ہوگا۔

پورے ملک میں وسیع پیمانے پر شرکت کو یقینی بنانے کے لیے شمالی، جنوبی، مشرقی اور مغربی علاقوں میں ہر ہفتے کے آخر میں پانچ فین پارک بنائے جائیں گے۔

پہلے ہفتے میں روہتک (ہریانہ)، بھوپال (مدھیہ پردیش)، ناگپور (مہاراشٹرا)، ٹمکور (کرناٹک) اور کرشنا نگر (مغربی بنگال) میں فین پارک بنائے جائیں گے۔

دوسرے ہفتے میں متھرا (اتر پردیش)، جودھ پور (راجستھان)، نظام آباد (تلنگانہ)، میسور (کرناٹک) اور بھونیشور (اڈیشہ) میں تقاریب منعقد ہوں گی۔

تیسرے ہفتے میں میرٹھ (اتر پردیش)، ناڈیاڈ (گجرات)، رتناگیری (مہاراشٹر)، کوئمبٹور (تمل ناڈو) اور راورکیلا (اڈیشہ) میں فین پارکس کا اہتمام کیا جائے گا۔

تفریح اور سرگرمیوں کے لیے خصوصی انتظامات

ہر فین پارک میں موسیقی، تفریح، فوڈ کورٹ، بچوں کے کھیل کا میدان، اور متعدد انٹرایکٹو سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ بڑی اسکرینوں پر میچ کی براہ راست نشریات پیش کی جائیں گی۔ تماشائی ورچوئل بیٹنگ، باو¿لنگ نیٹ، فیس پینٹنگ، چیئر میٹرز اور 360 ڈگری فوٹو بوتھ جیسی خصوصیات سے بھی لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

غور طلب ہے کہ 2015 میں شروع کی گئی اس پہل نے آئی پی ایل کو ملک کے کونے کونے تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ یہ روایت 2026 میں بھی جاری رہے گی جس سے لاکھوں ناظرین اپنے اپنے شہروں میں آئی پی ایل سے لطف اندوز ہوںگے۔

بورڈ نے کہا کہ آنے والے ہفتوں کے لیے فین پارک کا شیڈول جلد جاری کر دیا جائے گا۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande