پارلیمنٹ ہاو¿س میں میٹنگ کے دوران، اوم برلا نے کہا کہ ہندوستان اور سری لنکا کے تعلقات صرف پڑوسی ممالک کے تعلقات نہیں ہیں، بلکہ مشترکہ ثقافت اور ورثے میں جڑے قریبی رشتے ہیں۔ ہندوستانی پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس ملک کے ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بحث کا موقع فراہم کرتا ہے، جہاں حکومتی اخراجات اور پالیسیوں کا بغور جائزہ لیا جاتا ہے اور مستقبل کی سمت کا تعین کیا جاتا ہے۔
لوک سبھا کے اسپیکر نے پارلیمانی کمیٹیوں کو منی پارلیمنٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ مسائل پر تفصیل سے غور و فکر کرتے ہیں اور ٹھوس اور موثر فیصلے مرتب کرتے ہیں۔ انہوں نے ہندوستان سری لنکا پارلیمانی دوستی گروپ کو ایک ایسا قدم قرار دیا جو دو طرفہ تعلقات میں نئی توانائی ڈالے گا اور تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
برلا نے کہا کہ یہ بات چیت دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جائے گی اور مشترکہ ترقی کی راہ ہموار کرے گی۔ ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے انفراسٹرکچر کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی