
نئی دہلی، 23 مارچ (ہ س)۔ حکومت نے آج تین اقدامات شروع کیے ہیں جن کے تحت ملک میں تیار ہونے والے تمام ٹیلی ویڑن سیٹوں کو لازمی طور پر سیٹ ٹاپ باکس کے ساتھ نصب کیا جائے گا، جس سے 400 سے زیادہ ٹی وی چینلز کو مفت دیکھنے کے قابل بنایا جائے گا۔ نیشنل آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) سکلز انیشیٹو کے تحت، مواد تخلیق کرنے والوں کے لیے 15,000 لیبز کے ذریعے تخلیقی آڈیو ویژول مواد کی تخلیق میں اے آئی کے استعمال پر تربیتی پروگرام کے ساتھ ساتھ مظاہرے کے لیے ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم بھی شروع کیا گیا۔
ریلوے، انفارمیشن براڈکاسٹنگ، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے وزیر اشونی وشنو نے یہاں ریل بھون میں منعقدہ ایک مختصر پروگرام میں مائی ویبس ڈیجیٹل پلیٹ فارم، ٹی وی ٹونر اور ایڈوانسڈ ای پی جی، اور نیشنل اے آئی اسکلنگ انیشیٹیو پروگراموں کا آغاز کیا۔ اس موقع پر اطلاعات و نشریات کے سکریٹری سنجے جاجو، پرسار بھارتی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر گورو دویدی، یوٹیوب انڈیا اور گوگل انڈیا کے حکام موجود تھے۔
اس موقع پر اشونی وشنو نے کہا کہ یہ تینوں اقدامات وزیر اعظم نریندر مودی کے وژن کو تقویت دیتے ہیں، جس میں ٹیکنالوجی اور ٹیکنالوجی کے پلیٹ فارم کو جمہوری بنانے پر زور دیا گیا ہے۔ وزیر اعظم مفت، اعلیٰ معیار کا مواد ہر گھر تک پہنچاناچاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب ٹیلی ویڑن پر مختلف چینلز دیکھنے کے لیے سیٹ ٹاپ باکس لگانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ ملک میں تمام ٹیلی ویڑن مینوفیکچررز نے سینکڑوں ٹی وی سیٹ لانچ کیے ہیں جن میں سیٹ ٹاپ باکس کی جگہ ایک بہت چھوٹا ٹی وی ٹیونر کارڈ ہے، جس سے آپ تقریباً 450 چینلز مفت دیکھ سکتے ہیں۔
وشنو نے کہا کہ اسی طرح، مائی ویبس ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعہ ہندوستان میں اورنج اکانومی کو فروغ دینے کی پہل کو فروغ ملے گا۔ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کریٹیو ٹکنالوجی (آئی آئی سی ٹی) کے تعاون سے ملک میں 15000 لیبز کھولی جائیں گی جس میں صنعت، طلباء اور آئی آئی سی ٹی کو ایک ساتھ لا کر معیاری مواد کی تخلیق کو فروغ دینے اور انہیں ڈیجیٹل مارکیٹ فراہم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں شروع کیا گیا کریٹرس کارنر اقدام کامیاب رہا ہے اور جلد ہی آل انڈیا ریڈیو اور دیگر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر آڈیو مواد تخلیق کرنے والوں کے لیے مواقع دستیاب کرائے جائیں گے۔
اطلاعات و نشریات کے سکریٹری سنجے جاجو نے کہا کہ تین اہم اقدامات- نیشنل اے آئی اسکلنگ انیشیٹو، مائی ویبس پلیٹ فارم، اور ٹی وی ٹیونر کے ساتھ ایڈوانسڈ ای پی جی- حکومت کے وسیع تر اہداف کے مطابق ہیں۔ انہوں نے یوٹیوب اور گوگل کا اے آئی اسکلنگ اقدام میں شراکت داری پر شکریہ ادا کیا۔
جاجو نے اعلان کیا کہ تمام ٹیلی ویژن سیٹ اب ایک بلٹ ان ڈی2ایچ فری ڈش سسٹم کے ساتھ آئیں گے، جس سے علیحدہ سیٹ ٹاپ باکس کی ضرورت ختم ہو جائے گی۔ تاہم، ایک ڈش اب بھی انسٹال کرنے کی ضرورت ہوگی۔
جاجو نے کہا کہ مواد تخلیق کرنے والے، خاص طور پر نوجوان، مائی ویبس پلیٹ فارم کو فعال طور پر استعمال کر رہے ہیں اور اس موقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے زیادہ سے زیادہ حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ مائی ویبس پلیٹ فارم مواد کے تخلیق کاروں کو اس قابل بناتا ہے کہ وہ نہ صرف اپنا مواد تخلیق کریں بلکہ اسے اپ لوڈ اور شیئر بھی کریں۔ اس سے مواد کے تخلیق کاروں اور حکومت دونوں کو مختلف چیلنجوں سے نمٹنے میں فائدہ ہوگا۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی