شیام لال کالج پی ایس پی بی بابا دیپ سنگھ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں
نئی دہلی، 23 مارچ (ہ س) شیام لال کالج اور ہنسراج کالج نے سری گرو تیغ بہادر خالصہ کالج گراو¿نڈ میں منعقدہ 5ویں پی ایس پی بی بابا دیپ سنگھ ہاکی (مرد اور خواتین) ٹورنامنٹ میں مردوں کے زمرے میں بڑے فرق سے کامیابی حاصل کی۔ شیام لال کالج نے کیروڑی مل
ہاکی


نئی دہلی، 23 مارچ (ہ س) شیام لال کالج اور ہنسراج کالج نے سری گرو تیغ بہادر خالصہ کالج گراو¿نڈ میں منعقدہ 5ویں پی ایس پی بی بابا دیپ سنگھ ہاکی (مرد اور خواتین) ٹورنامنٹ میں مردوں کے زمرے میں بڑے فرق سے کامیابی حاصل کی۔

شیام لال کالج نے کیروڑی مل کالج کو 0-7 سے شکست دے کر مسلسل پانچویں فتح کے ساتھ فائنل میں رسائی حاصل کی۔ ٹیم کے لیے پرتیوش سنگھ جگی، نند کشور اور پنکج نے دو دو گول اسکور کیے۔ منموہن نے ایک گول کیا۔ پنکج کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔

مردوں کے ایک اور میچ میں ہنسراج کالج نے سینٹ ا سٹیفن کالج کو 0-8 سے شکست دی۔ ٹیم کی جانب سے گورو جونیئر نے پانچ گول کئے۔ ابھیشیک، ساگر یادو اور گورو جھا نے ایک ایک گول کیا۔ گورو جونیئر کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔

خواتین کے زمرے میں وویکانند کالج نے بھارتی کالج کو 0-3 سے شکست دی۔ فاتح ٹیم کے لیے شبھم، راکھی اور نکیتا نے گول کیے۔ شبھم کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande