
نئی دہلی، 23 مارچ (ہ س)۔ مغربی ایشیا میں کشیدگی میں اضافے اور آبنائے ہرمز کے ذریعے آئل ٹینکروں کی نقل و حرکت کے ارد گرد پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے عالمی شیئر بازار دباو¿ کا شکار ہیں۔ امریکی بازار گزشتہ سیشن میں دو فیصد تک گر گئے۔ ڈاو¿ جونز فیوچرز بھی آج کمزوری کے ساتھ کاروبار کر رہا ہے۔ گزشتہ سیشن کے دوران یورپی بازار بھی دباو¿ کا شکار رہے ۔ ایشیائی بازار بھی آج نمایاں کمی کے ساتھ کاروبار دکرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
مغربی ایشیا میں جاری جنگ کی وجہ سے عالمی معیشت میں ہلچل کے خدشے کے باعث گزشتہ سیشن کے دوران امریکی مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال رہی۔ اس خوف کی وجہ سے وال اسٹریٹ کے انڈیکس گراوٹ کے ساتھ بند ہوئے۔ ایس اینڈ پی 500 انڈیکس 100.01 پوائنٹس یعنی 1.51 فیصد کی کمی کے ساتھ 6,506.48 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح نیس ڈیک نے 443.08 پوائنٹس یعنی 2.01 فیصد گر کرگزشتہ سیشن 21,647.61 پوائنٹس پر ختم کیا۔ جبکہ ڈاو¿ جونز فیوچرز آج 0.17 فیصد گر کر 45,504.02 پوائنٹس پر کاروبار کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔
یورپی بازاروں میں بھی گزشتہ سیشن کے دوران مسلسل فروخت ہوتی رہی ۔ ایف ٹی ایس ای انڈیکس 145.17 پوائنٹس یعنی 1.46 فیصد کمی کے ساتھ 9,918.33 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح سی اے سی انڈیکس 142.25 پوائنٹس یعنی 1.86 فیصد کمی کے ساتھ 7,665.62 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اس کے علاوہ ڈی اے ایکس انڈیکس 459.37 پوائنٹس یعنی 2.05 فیصد گر کر 22,380.19 پوائنٹس پر بند ہوا۔
ایشیا میں بھی آج ہمہ گیر گراوٹ کے ساتھ کاروبار ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ نو ایشیائی بازاروں میں سے آٹھ کے انڈیکس بڑی گراوٹ کے ساتھ سرخ نشان میں ٹریڈ کر رہے ہیں۔ انڈونیشیا کے اسٹاک ایکسچینج میں تعطیل کے باعث جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ گفٹ نفٹی 430.50 پوائنٹس یعنی 1.86 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 22,706 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح سیٹ کمپوزٹ انڈیکس 1.87 فیصد گر کر 1,406.22 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
کوسپی انڈیکس میں آج نمایاں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ فی الحال، یہ انڈیکس 337.97 پوائنٹس یعنی 5.85 فیصد گر کر 5,443.23 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔ اسی طرح نکیئی انڈیکس 2,087.53 پوائنٹس یعنی 3.91 فیصد گر کر 51,285 پوائنٹس کی سطح پر آگیا ہے۔ اس کے علاوہ ، ہینگ سینگ انڈیکس 869.32 پوائنٹس یعنی 3.44 فیصد کمی کے ساتھ 24,408 پوائنٹس کی سطح پر، تائیوان ویٹڈ انڈیکس 927.45 پوائنٹس یعنی 2.76 فیصد کمی کے ساتھ 32,616.43 پوائنٹس کی سطح پر ، شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 98.87 پوائنٹس یعنی 2.50 فیصد کمی کے ساتھ 3,858.18 پوائنٹس کی سطح پر اور اسٹریٹس ٹائمز انڈیکس 108.88 پوائنٹس یعنی 2.20 فیصد کمی کے ساتھ 4,839.99 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد