
نئی دہلی، 23 مارچ (ہ س)۔ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے پیر کو لوک سبھا میں 'فنانس بل، 2026' پیش کیا۔ یہ بل مرکزی حکومت کی مالی تجاویز، ٹیکس ڈھانچہ اور آئندہ مالی سال 2026-2027 کے لیے بجٹ کی پالیسیوں کو مؤثر بنانے کی کوشش کرتا ہے۔
لوک سبھا میں 'فنانس بل، 2026' پیش کرتے ہوئے، مرکزی وزیر خزانہ نے مالی سال 27-2026 کے لیے مرکزی حکومت کی مالی تجاویز کو لاگو کرنے کے لیے ایوان کے لیے بل پر غور کرنے اور اسے منظور کرنے کی تحریک بھی پیش کی۔ اس کے بعد ایوان میں فائنانس بل 2026 پر بحث شروع ہوئی جس کی شروعات کانگریس کے رکن پارلیمنٹ امر سنگھ نے کی۔ اس بل کا مقصد مالی سال 27-2026 کے لیے مرکزی حکومت کی مالی تجاویز کو عملی شکل دینا ہے۔ فنانس بل ایک اہم قانون سازی کا قدم ہے جو مرکزی بجٹ میں اعلان کردہ تجاویز کے لیے قانونی بنیاد فراہم کرتا ہے۔
فنانس بل ایک سالانہ مالیاتی دستاویز ہے جسے پارلیمنٹ میں ٹیکس تجاویز، ٹیکس کے قوانین میں ترامیم اور محصولات کو بڑھانے کے مقصد سے نافذ کرنے کے لیے مرکزی بجٹ کے بعد پیش کیا جاتا ہے۔ یہ آئین کے آرٹیکل 110 (منی بل) یا آرٹیکل 117 (مالیاتی بل) کے دائرہ کار میں آتا ہے۔ اسے خصوصی طور پر لوک سبھا میں پیش کیا جا سکتا ہے، اور اس کی منظوری کے بعد یہ 'فنانس ایکٹ' بن جاتا ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد