سونے اور چاندی کی قیمتوں میں معمولی گراوٹ
نئی دہلی، 23 مارچ (ہ س)۔ مقامی صرافہ بازار آج ابتدائی تجارت کے دوران علامتی کمزوری کا رجحان نظر آ رہا ہے۔ پیر کو قیمتوں میں کمی کی وجہ سے ملک کے بیشتر صرافہ بازاروں میں 24 کیرٹ سونا 1,45,960 روپے سے لے کر 1,46,110 روپے فی 10 گرام کی سطح پر کاروبار
Bullion-Market-Gold-Silver


نئی دہلی، 23 مارچ (ہ س)۔ مقامی صرافہ بازار آج ابتدائی تجارت کے دوران علامتی کمزوری کا رجحان نظر آ رہا ہے۔ پیر کو قیمتوں میں کمی کی وجہ سے ملک کے بیشتر صرافہ بازاروں میں 24 کیرٹ سونا 1,45,960 روپے سے لے کر 1,46,110 روپے فی 10 گرام کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ جبکہ 22 کیرٹ سونا آج 1,33,790 روپے فی 10 گرام سے لے کر 1,33,940 روپے فی 10 گرام کے درمیان فروخت ہو رہا ہے۔ چاندی کی قیمت میں بھی گراوٹ کی وجہ سے یہ چمکدار دھات آج دہلی صرافہ بازار میں 2,44,900 روپے فی کلو گرام کی سطح پر فروخت ہو رہی ہے۔

دہلی میں آج 24 کیرٹ سونا 1,46,110 روپے فی 10 گرام پر کاروبار کر رہا ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,33,940 روپے فی 10 گرام ریکارڈ کی گئی ہے۔ وہیں ملک کی مالیاتی راجدھانی ممبئی میں 24 کیرٹ سونا 1,45,960 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,33,790 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح احمد آباد میں 24 کیرٹ سونے کی خوردہ قیمت 1,46,010 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,33,840 روپے فی 10 گرام ریکارڈ کی گئی ہے۔

ان بڑے شہروں کے علاوہ چنئی میں آج 24 کیرٹ سونا 1,45,960 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,33,790 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح کولکاتا میں 24 کیرٹ سونا 1,45,960 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,33,790 روپے فی 10 گرام پر کاروبار کر رہا ہے۔ بھوپال میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,46,010 روپے فی 10 گرام ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونا 1,33,840 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔

لکھنو¿ کے صرافہ بازار میں آج 24 کیرٹ سونا 1,46,110 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,33,940 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔ پٹنہ میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,46,010 روپے فی 10 گرام کی سطح پر ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونا 1,33,840 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔ جے پور میں 24 کیرٹ سونا 1,46,110 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,33,940 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔

ملک بھر کی دیگر ریاستوں کی طرح آج کرناٹک، تلنگانہ اور اڈیشہ کےصرافہ بازاروں میں بھی سونے کی قیمتوں میں ہلکی سی کمزوری دکھائی دے رہی ہے۔ ریاستی دارالحکومتوں بنگلورو، حیدرآباد اور بھونیشور میں 24 کیرٹ سونا 1,45,960 روپے فی 10 گرام پر تجارت کر رہا ہے۔ اسی طرح، 22 کیرٹ سونا ان تینوں شہروں کے صرافہ بازاروں میں 1,33,790 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande