
واشنگٹن،22مارچ(ہ س)۔امریکا کے سابق وزیر دفاع لیون پینیٹا نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ بہت بھولا کہتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایران جنگ میں پھنس چکے ہیں۔واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو میں لیون پینیٹا نے کہا کہ موجودہ امریکی صدر آگے چٹان اور پیچھے کھائی والی صورتحال میں پھنس چکے ہیں، ٹرمپ عملی امور کے بارے میں بہت بھولے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل سیکیورٹی حکام کو ایران کی ہرمز بند کرنے کی صلاحیت کا خوب علم تھا، آبنائے ہرمز کھولنے سے متعلق ٹرمپ کی تکرار بچوں والی ہے نہ کہ صدر والی۔سابق وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کے قتل کا نتیجہ ٹھیک نہیں رہا، ایران میں مزید ضدی نظام آگیا، ٹرمپ کی بےکیف حرکات کمزوری کا پیغام دے رہی ہیں۔
ا±ن کا کہنا تھا کہ ہیگسیتھ وزیر دفاع نہیں، ٹرمپ کا سہولت کار ہے، صدر جادوئی باتیں چھوڑیں، اب فوجی قوت سے ہرمز کھولنے کے سوا کوئی آپشن نہیں۔ یہ جانی و مالی لحاظ سے بہت مہنگا آپشن ہے، ورنہ ٹرمپ کی ناکامی یقینی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan