تھانہ افسر سمیت دو پولیس اہلکار 8لاکھ کی رشوت لیتے ہوئے گرفتار
جے پور، 22 مارچ (ہ س)۔ ایک بڑی کارروائی میں، انسداد بدعنوانی بیورو (اے سی بی) کے انٹیلی جنس یونٹ نے ادے پور کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر نرمل کمار کھتری اور منڈوا پولیس اسٹیشن کے کانسٹیبل بھلارام پٹیل کو 8لاکھ روپے کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار ک
اسٹیشن ہاؤس آفیسر سمیت دو پولیس اہلکار 8لاکھ کی رشوت لیتے ہوئے گرفتار


جے پور، 22 مارچ (ہ س)۔

ایک بڑی کارروائی میں، انسداد بدعنوانی بیورو (اے سی بی) کے انٹیلی جنس یونٹ نے ادے پور کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر نرمل کمار کھتری اور منڈوا پولیس اسٹیشن کے کانسٹیبل بھلارام پٹیل کو 8لاکھ روپے کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اسٹیشن ہاؤس آفیسر نرمل کمار کھتری اور منڈوا پولیس اسٹیشن کے کانسٹیبل بھلارام پٹیل نے این ڈی پی ایس ایکٹ کیس میں چار لوگوں کو ملزم کے طور پر نامزد نہ کرنے کے بدلے میں رشوت طلب کی تھی۔ اے سی بی کے ڈائرکٹر جنرل گووند گپتا نے کہا کہ خفیہ شکایت میں الزام لگایا گیا تھاکہ دعویداروں کو ایک معاملے میں ملزم نہیں بنانے کے عوض میں20لاکھ روپے کی رشوت طلب کی جارہی ہے۔ تصدیق میں ہر ملزم کے بدلے پانچ پانچ لاکھ روپے کی مانگ سامنے آئی ۔ جس کے بعد 8لاکھ روپے میں سودا طے ہوا۔

اے سی بی کی ٹیم نے ایک جال بچھایا اور ملزم کو کل 8 لاکھ روپے قبول کرتے ہوئے پکڑ لیا، جس میں 1 لاکھ اصلی کرنسی اور 7 لاکھ روپے ڈمی کرنسی بھی شامل ہے۔ یہ آپریشن ڈپٹی انسپکٹر جنرل ڈاکٹر رامیشور سنگھ کی نگرانی میں اور پولیس انسپکٹر ڈاکٹر سونو شیخاوت کی قیادت میں کیا گیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande