
ریاض،22مارچ(ہ س)۔سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے سنیچر کو جدہ میں مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں علاقائی صورتحال بات کی گئی، خصوصاً مشرق وسطی میں فوجی کشیدگی، خطے اور بین الاقوامی سلامتی و استحکام پر اس کے اثرات اور اس حوالے سے کوششوں میں ہم آہنگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ایس پی اے کے مطابق دونوں رہنماوں نے کہا کہ ’خلیجی ملکوں پر مسلسل صریح ایرانی حملے، اہم تنصیات اور سول انفرسٹرکچر کو نشانہ بنانا ایک ’خطرناک اضافہ‘ ہے جس سے خطے کی سلامتی اور استحکام کو خطرہ ہے۔صدر السیسی نے مملکت کے خلاف مسلسل ایرانی حملوں کی مذمت کی، سعودی عرب کی خود مختاری اور سلامتی کو لاحق کسی بھی خطرے کے خلاف حمایت اور یکجہتی کا اعادہ کیا۔اس موقع پر وزیر مملکت اور کابینہ کے رکن ڈاکٹر عصام بن سعد بن سعید، ایوان شاہی کے مشیر محمد بن مزید التویجری، جنرل انٹیلی جنس ڈائریکٹیوریٹ کے سربراہ خالد بن علی الحمیدان، ولی عہد کے سیکرٹری ڈاکٹر بندر بن عبید الرشید اور مصر میں سعودی سفیر صالح الحصینی موجود تھے۔قبل ازیں مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سنیچر کو سعودی عرب کے دورے پر جدہ پہنچے تو ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنینشنل ایئرپورٹ پر ان کا خیر مقدم کیا۔مصری صدر السیسی سعودی ولی عہد سے ملاقات کے بعد وطن روانہ ہو گئے، انہیں شہزادہ محمد بن سلمان نے رخصت کیا۔ یاد رہے کہ ایک ماہ کے دوران مصری صدر عبدالفتاح السیسی کا یہ دوسرا دورہ سعودی عرب ہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan