قطر کا فوجی ہیلی کاپٹر ’فنی خرابی‘ کے باعث سمندر میں گر کر تباہ،6ہلاک
دوحہ،22مارچ(ہ س)۔ قطر کی حکومت نے اتوار کی صبح بتایا کہ امدادی کارکن ایک فوجی ہیلی کاپٹر کے عملے اور مسافروں کی تلاش کر رہے ہیں جو ’تکنیکی خرابی‘ کے بعد خلیجی ریاست کی سمندری حدود میں گر کر تباہ ہو گیا۔قطر کی وزارت دفاع نے ایکس پر جاری بیان میں کہ
قطر کا فوجی ہیلی کاپٹر ’فنی خرابی‘ کے باعث سمندر میں گر کر تباہ،6ہلاک


دوحہ،22مارچ(ہ س)۔

قطر کی حکومت نے اتوار کی صبح بتایا کہ امدادی کارکن ایک فوجی ہیلی کاپٹر کے عملے اور مسافروں کی تلاش کر رہے ہیں جو ’تکنیکی خرابی‘ کے بعد خلیجی ریاست کی سمندری حدود میں گر کر تباہ ہو گیا۔قطر کی وزارت دفاع نے ایکس پر جاری بیان میں کہا ’قطری ہیلی کاپٹر کو معمول کی ڈیوٹی کے دوران تکنیکی خرابی کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے وہ ریاست کی علاقائی سمندری حدود میں گر گیا۔ اس کے عملے کے ارکان اور مسافروں کی تلاش کا کام جاری ہے۔‘اگرچہ مشرق وسطیٰ کی جنگ کے آغاز سے ہی قطر کو کئی حملوں میں نشانہ بنایا گیا ہے لیکن اس ہیلی کاپٹر اور ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملوں سے شروع ہونے والے تنازعے کے درمیان کوئی تعلق سامنے نہیں آیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande